ٹیکسلا: سنگجانی کے قریب مسافر وین الٹنے سے تین افراد ہلاک سات زخمی

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی )سنگجانی کے قریب مسافر وین الٹنے سے تین افراد ہلاک سات زخمی ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا،مسافر وین راولپنڈی سے اٹک جارہی تھی،حادثہ گاڑی سلپ ہونے کے باعث ہوا ، تفصیلات کے مطابق مسافر وین ہائی ایس نمبری Z-7480 راولپنڈی سے اٹک جارہی تھی،سنگجانی کے قریب گاڑی اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار افراد میں سے تین موقع پر ہلاک ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی، جبکہ دیگر ہلاک ہونے والے افراد میں گلستان علی، تور خان شامل ہیں، موٹر وے پولیس کی اطلاع کے مطابق حادثہ میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں،جنہیں پیمز ، الفلاح اور پی او ایف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،حادثہ میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت نہ ہوسکی
ٹیکسلا: سنگجانی کے قریب مسافر وین الٹنے سے تین افراد ہلاک سات زخمی
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:30:00
Rating:

No comments: