قتل سمیت متعد دسنگین واردتوں میں ملوث گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)پولیس تھانہ سٹی واہ کینٹ کی کاروائی چوری، راہزنی ، ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، موٹر سائیکل چھیننے ، اقدام قتل سمیت متعد دسنگین واردتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے ملایت کے طلائی زیوارت ، نقدی ، آتشین اسلحہ اور زیر استعمال گاڑی برآمد کر لی،دوران تفتیش ملزمان نے گوجر خان ، حسن ابدال ، واہ کینٹ ، آفیسر کالونی ،ٹیکسلا، راولپنڈی ، اٹک و دیگر شہروں میں متعدد واردتوں کا انکشاف کیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ395/412 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کردی ،مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع،گینگ کے دو افراد تھانہ گوجر خان میں زیر حراست ہیں،پولیس شہریوں کے جانوں و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے،جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی رو رعائت نہیں برتی جائے گی ،پولیس اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ، جرائم کے خاتمے کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ یاسر مطلوب کیانی کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدائت پر تھانہ واہ کینٹ سٹی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کاروائیوں کا آغا ز کردیا ، پولیس نے متعدد وارداتوں کا ارتکاب کرنے والے سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے تین افراد عجب علی ولد صداقت ساکن واہ گائوں،گینگ سرغنہ ز زاہد جمیل ولدمحمد ایوب ساکن منیر آباد، اور مبشر اقبال ولد ظفر اقبال ساکن احمد نگر کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا،ایس ایچ او یاسر کیانی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان ملک کے دیگر شہروں میں تین درجن سے زائد واردتین کرچکے ہیں،جس میں گھروں میں ڈکیتیاں ، راہزنی کے دوران اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنا ، جبکہ موٹر سائیکل چھیننے ، اور اقدام قتل کی کئی واردتوں میں ملوث تھے، ابتدائی تفیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی، آفیسر کالونی واہ کینٹ ، ٹھٹہ رود ٹیکسلا ، حسن ابدال ،گلشن کالونی ،لالہ زار،گدوال ، گوجر خان،کمرشل مارکیٹ اسلام آباد،ڈھوک سیداں،پھاٹک روڈ ،پاسپورٹ آفس ،پیر ودھائی راولپنڈی،باہتر موڑ،چھاچھی محلہ ،کشمیر لائن سمیت متعدد جگہوں پر وارتوں کا انکشاف کرچکے ہیں ، ایس ایچ او کے مطابق یہ انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ ہے جس کے دو افراد عثما ن اور شفیق تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے،ان لوگوں کا نیٹ ورک ملک کے دیگر شہروں میں بھی موجود ہے،ملزمان کے قبجہ سے بارہ تولے طلائی زیوارت ،واردتوں کے لئے استعمال ہونے والے موٹر سائیکلز،تین عد د پسٹل ،دو عدد لیپ ٹاپ،ہزاروں روپے نقدی،برآمد کی گئی ہے، ملزمان ڈکیتی کے دوران لوٹنے والا سامان ملک کے دیگر شہروں میں فروخت کرتے تھے، جبکہ گینگ میں چند خواتین بھی شامل ہیں جو انکے لئے خفیہ کام کرتی ہیں،ایس ایچ او نے بتایا کہ واہ کینٹ آفیسر کالونی میں چاند رات کو اسی گینگ نیایک گھر میں ڈکیتی کی جہاں سے ملزمان پانچ لاکھ مالیت کے پرائز بانڈز، 45 تولے زیوارت ، دو عدد لیپ ٹاپ،لیکر فرار ہوئے پولیس تمام پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے،ادہر پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گینگ کی گرفتاری کے بعد واہ کینٹ ٹیکسلا اور گردونواح کے علاقوں میں مذکورہ واردتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،
قتل سمیت متعد دسنگین واردتوں میں ملوث گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
19:33:00
Rating:

No comments: