Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے یونیورسٹی کے لیے لائبریری اور بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا



ٹیکسلا( نامہ نگار)لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ اور چیئرمین بورڈ آف گورنر یونیورسٹی آف واہ نے یونیورسٹی کے لیے لائبریری اور بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ لائبریری کی تعمیر پر 66.25ملین روپے جبکہ بوائز ہاسٹل کی تعمیر کا تخمینہ 115.6ملین روپے لگایا گیا ہے۔ اس ہاسٹل میں دور دراز شہروں سے تعلق رکھنے والے 292طلباء کے لیے آرام دہ رہائش کی گنجائش ہو گی۔ یہ ہاسٹل جدید رہائشی سہولیات سے لیس ہو گا جس میں جدید طرز زندگی کی تمام آسائشیں میسر ہو ں گی۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ بوائز ہاسٹل کی تعمیر سے یقیناًطلباء کو آرام دہ رہائش جبکہ لائبریری کے قیام سے طلباء و طالبات کو علم کی پیاس بجھانے میں بھر پور مدد ملے گی۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف واہ کے وائس چانسلر انجینئر خلیق الرحمن شاد، فیکلٹی ممبران، پی او ایف کے سینئر افسران اور طلباء و طالبات موجود تھے۔
ٹیکسلا:لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے یونیورسٹی کے لیے لائبریری اور بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا Reviewed by SKY IRAQ on 01:30:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.