Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

دنیا کی دس بہترین افواج میں پاک فوج سر فہرست


دنیا کی بہترین دس افواج میں پاکستان سر فہرست ہے۔ پاکستانی فوج امریکا سے بھی بہتر ہے اور یہاں تک کہ برطانیہ سے بھی جنگی گیمز جیتے ہیں۔امریکی ویب سائٹ دی ٹاپ ٹین کے مطابق دنیا کی بہترین افواج میں پاکستان پہلے،امریکا دوسرے،بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ ٹاپ ٹین فہرست میں بالترتیب چین،روس،برطانیہ(جو اسکاٹ لینڈ،انگلینڈ،ویلز اور آئرلینڈ کا مجموعہ ہے)،جرمنی،فرانس ،اسرائیل اور یو کے ہے۔پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک بمبر پر کیوں ہے اور وہ کیسے بھارت کو شکست د ے سکتی ہے ویب سائٹ نے اس کی دس وجوہات بتائیں ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان1947 میں پہلی جنگ میں پاکستان کے پاس بندوق کے علاوہ کوئی ہتھیار نہیں تھا اور بھارت کے پاس ٹینکوں کی کافی تعداد کے ساتھ بھاری جنگی سازو سامان تھا۔ یہ جنگ ہار جیت کے بغیر ختم ہوئی، دونوں اطراف مجموعی فوجی ہلاکتیں1500تھیں۔کہا جاتا ہے کہ دوسری جنگ میں پاکستان بھارت سے ہار گیا لیکن حقیقتا پاکستان کو اس جنگ میں فتح نصیب ہوئی۔اس جنگ کے وقت پاکستان کی فوجی تعداد دو لاکھ ساٹھ ہزار جبکہ بھارتی فوج سات لاکھ تھی۔ اس جنگ میں بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار تھے جبکہ پاکستان کے پاس نہیں تھے۔1971کی جنگ میں پاکستان کو مشرقی پاکستان کی وجہ سے نقصان ہوا۔ اس وقت مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے آزادی چاہتا تھایہی وجہ ہے کہ مغربی پاکستان کا مقابلہ دو حریفوں بھارت اور مشرقی پاکستان سے تھا۔پاکستان1999کی کارگل جنگ جیت چکا تھا حالانکہ کارگل جنگ میں پاکستان نے فضائیہ اور بحریہ کو استعمال نہیں کیا تھاجبکہ بھارت نے فضائیہ اور انفینٹری کو استعمال کیا۔اس جنگ میں پاکستان کے پانچ ہزار فوجی شہید ہوئے جبکہ بھارت کے تیس ہزار فوجی مارے گئے۔پاک فوج 2010اور 2012 میں ورلڈ وائڈ مقابلوں میں پہلے نمبر پر رہی۔2008 کے بعد سے پاکستان کی جوہری طاقت میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان کی جوہری طاقت بھارت سے زیادہ مضبوط ہے۔پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ اس کی آبادی زیادہ ہے۔پاکستان آرمی کمانڈوز اس کرہ ارض پر سب سے سخت ترین فورس تصور کیے جاتے ہیں۔ پہلے نمبر پر امریکی،دوسرے پر برطانوی اور تیسرے پر پاکستانی کمانڈوز ہیں۔پاکستانی فوج دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے۔پاک کمانڈوز سائز بہت خاص حیثیت کا حامل ہے ،پاک فوج نے بہادری کے کئی تمغے حاصل کیے ہیں۔
دنیا کی دس بہترین افواج میں پاک فوج سر فہرست Reviewed by SKY IRAQ on 01:24:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.