ٹیکسلا ( نا مہ نگار)چراغیہ ٹاون کے ڈائریکٹر ملک رفاقت زمان کی سزا کے خلاف
اپیل مسترد، تین سال قید با مشقت کی سزا برقرار ،ملزم احاطہ عدالت سے
فرار،ملک رفاقت زمان پر تھانہ ہ واہ کینٹ میں زیر دفعات 496/2009
420,468,471 مقدمہ درج تھا،جس میں علاقہ مجسٹریٹ جاوید اقبال سپرا نے تین
سال قید بامشقت کی سزاسنائی تھی،ملزم کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے رہائشی
ڈاکٹر عبدالقیوم نے درج کرایا تھا۔ملزم نے سزا کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج
ٹیکسلاچوہدری باسط علیم کی عدالت میں اپیل دائر کرر کھی تھی،ملزم کی پیروی
آفتاب احمد ایڈووکیٹ کر رہے تھے،جبکہ مدعی ڈاکٹر عبدالقیوم کی پیروی معروف
قانون دان طاہر محمود ایڈووکیٹ کر رہے تھے،پیر کے روز دونوں وکلاء کے دلائل
مکمل ہونے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عبدالباسط نے مدعی کے وکیل طاہر
محمود راجہ اٰیڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے نہ صرف تین سال قید کی
سزا برقرار رکھی بلکہ ملزم کی ضمانت بھی خارج کردی ۔فیصلہ سنانے سے قبل ہی
ملزم رفاقت زمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا،یاد رہے کہ ملزم متعدد مقدمات
میں ملوث ہے جبکہ مدعی ڈاکٹر عبدالقیوم کے مطابق ملزم نے چراغیہ تاون واہ
کینٹ میں فرضی پلاٹ دکھا کر ا س سے لاکھوں روپے بٹورے، مدعی نے ملزم ملک
رفاقت زمان کی جعل سازی پر عدالت سے رجوع کیا تھا ، ادہرعدالتی فیصلہ کے
بعد مدعی کا کہنا تھا کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے،ملزم کئی سادہ لوح
لوگوں کو جعلی پلاٹوں کا جھانسہ دیکر لوٹ چکا ہے ،جبکہ تاحال وہ جعلی
ہاوسنگ سوسائٹیاں بنا کر لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے
ٹیکسلا:چراغیہ ٹاون کے ڈائریکٹر ملک رفاقت زمان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد
Reviewed by
SKY IRAQ
on
00:54:00
Rating:
5
No comments: