نماز جنازہ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق
فیصل آباد (ویب ڈیسک) نماز جنازہ کے دوران شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک
شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ
تاندلیانوالہ تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 399 گ ب جنڈاوالی جنازہ گاہ میں
اکبر شاہ کی نمازجنازہ ادا کی جارہی تھی کہ اچانک شہد کی مکھیوں نے نمازیوں
پر حملہ کر دیا جس سے 30 سالہ رفیق لوہار مکھیوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہو
گیا جبکہ ارشد، ندیم، تبسم ، گلزار سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال
منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بچوں کی طرف سے شہد کی مکھیوں سے
چھیڑخانی کے باعث پیش آیا۔
نماز جنازہ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق
Reviewed by SKY IRAQ
on
12:57:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
12:57:00
Rating:

No comments: