خانپورمسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ فیصل زمان نے گورنمنٹ پرائمری سکول درشخیل میں نئے تعمیرشدہ کمرے کے افتتاح
خانپور(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ فیصل زمان نے گورنمنٹ پرائمری سکول درشخیل میں نئے تعمیرشدہ کمرے کے افتتاح جبکہ مزیدکمرہ کی تعمیرکااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی مسائل کے حل کے لیے باہمی اختلافات بالائے طاق رکھناہوںگے عوامی مفادکی خاطر میں سب سے پہلے سرکے بل چل کرمخالفین کے پاس جانے کوتیارہوں قبل ازیں انہوں نے دس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرنئے کمرہ کاافتتاح کیااس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرحافظ نوازعباسی ایس ڈی ای اومختیارخان اے ڈی اوزممتازخان، قاضی شاہین، کاکاذوالفقار، تحصیل اپوزیشن لیڈرسجادبگڑہ ،منتخب بلدیاتی نمائندوں وسماجی شخصیات لیاقت خان، حبیب الرحمن، محمدشبیر، شیخ صابر، ملک ریاض، چوہدری اظہرحسین ،ملک شیراز، ریاست اعوان کروالاسمیت اہلیان علاقہ اورطلباءوطالبات کی بڑی تعدادموجودتھی مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سجادخان بگڑہ اورآل ٹیچرزایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ازرم خان جدون نے تقریب سے خطاب میں علاقہ کے تعلیم سمیت دیگرمسائل بیان کیے راجہ فیصل زمان نے کہاکہ عوام کی خدمت میرامشن ہے انہوں نے سیاست کارخ تبدیل کردیاہے پہلے لوگ سیاسیوں کے ڈیروںپرجاتے تھے اب ہم عوام کے پاس خودجاتے ہیں اوران سے ان کے مسائل پوچھتے ہیں یونین کونسل بانڈی شیرخان کے ہرگاﺅں کے مسائل کے حل کے لیے فنڈزمختص کریںگے جوعلاقے حلقہ نیابت سے الگ بھی ہوگئے پھربھی آپ بھائیوں کوتنہانہیں چھوڑوںگا انہوں نے سکول کی تعلیمی کارکردگی کوسراہتے ہوئے ہیڈٹیچراوردیگرتمام اساتذہ کوخراج تحسین پیش کیااورسکول میں بچوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظرمزیدایک کمرہ تعمیرکرنے کابھی اعلان کیااورکہاکہ بچے ہمارامستقبل ہیں علاقہ میں مزیدتعلیمی اداروں کاقیام معیاری تعلیم اورسہولیات کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس کے لیے ہمیں باہمی اختلافات بالائے طاق رکھناہوںگے اورتعلیم دشمن عناصرکواپنی صفوںسے دوررکھناہوگا علاقہ کے لوگ جگہ کاانتخاب کرکے زمین فراہم کریں ہائی سکول قائم کرناہماری ذمہ داری ہے اس لیے اگرکسی مخالف کے پاس بھی جانے کی ضرورت ہے تومیں عوامی مفادکی خاطر سرکے بل جانے کوتیارہوں ۔
خانپورمسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ فیصل زمان نے گورنمنٹ پرائمری سکول درشخیل میں نئے تعمیرشدہ کمرے کے افتتاح
Reviewed by SKY IRAQ
on
04:10:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
04:10:00
Rating:

No comments: