واہ کینٹ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگالیا حساس اداے کے ملازم کے قتل میں اسکی بیوی اسکا عاشق
ٹیکسلا,واہ کینٹ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگالیا، حساس اداے کے ملازم کے قتل میں اسکی بیوی اسکا
عاشق اوردوست شریک تھے،ملزمان کو گرفتار کے منصوبہ بندی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی اور
آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا،دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ،بیوی نے اپنے عاشق سے
دوسری شادی کی غرض سے قتل کا گھناونہ منصوبہ تیار کر کے اپنے شوہر کوراستے سے ہٹانے کاکھیل
کھیلا،پولیس نے ٹیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کر کے چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزمان کا سراغ لگا
لیا،پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی پر پولیس ٹیم کے اہلکاروں کو نقد انعام اور
تعریفی اسناد کی دی گئیں،تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل جناح کالونی کے رہائشی حساس ادارے کے
اہلکار کو نا معلوم افراد نے قتل کر کے اسکی نعش ٹیکسلا کے علاقہ بجاڑ میں پھینک دی،پولیس نے
مقتول کے بھائی آصف کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا تاہم پولیس کے
اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ یاسر کیانی ،چوکی انچارج نمبر پانچ
ایس آئی راشد کیانی ، ایس آئی ساجد محمود نے دن رات کام کر کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ایس ایچ او
کے مطابق قتل کا سراغ اگلے چوبیس گھنٹوں میں لگا لیا گیا تھا تاہم اسل حقائق تک رسائی کے لئے
تفتیشی عمل کو جاری رکھا گیا ، جس پر مکمل طور پر شواہد سامنے آئے ایس ایچ ا ویاسر مطلوب کیانی
کے مطابق مقتول خرم شہزاد کی شادی مسماۃ ثمینہ سے 13 قبل ہوئی تھی،جبکہ اسکے دو کمسن بچے
بھی تھے ، مسماۃ ثمینہ کا معاشقہ زاہد شاہ سے چل رہا تھا ،اسکی بیوی کی خواہش پر زاہد شاہ نے اپنے
دوست راشد کے ساتھ منصوبہ بندی کر کے اسے اپنی گاڑی ہائی ایس نمبریE6350 پشاور میں بٹھایا اور
گوہدو کے پاس لے گئے جہاں پچھلی سیٹ پر بیٹھے اسکے دوست نے فائر کھول دیا جو اسکے گولیوں
اس کے سر پر لگیں جبکہ بعد ازاں وہ اسے گاڑی میں ڈال کر ٹیکسلا کے علاقہ بجاڑ لے گئے جہاں اسکی
نعش کو پھینک کر رفو چکر ہوگئے ،پولیس نے تمام پہلووں کا بغور جائزہ لیتے پوئے ٹیکنکی بنیادوں
پرقتل کی تفتیش کی جس میں اصل قاتل بے نقاب ہوگئے ،ملزمان زاہد شاہ ولد فضل الہی جبکہ زاہد شاہ ولد
صابر شاہ دونوں ٰ گڑھی افغاناں کے رہائشی ہیں،پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی ہائی ایس اور
تیس بور پسٹل برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/34/109/201 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
ادہر پولیس کی جانفشانی اور اعلیٰ کارکردگی پر سی پی او راولپنڈی نے ٹیم میں شامل پولیس افسران کو
نقد انعام اور تعریفی اسناد دی ہیں،پولیس ٹیم میں ایس ایچ او یاسر کیانی ، ایس آئی ساجد محمود، ایس آئی
راشد کیانی ، اے ایس آئی وحید احمد، سجاد توقیر ، اور عابد خان شامل تھے،جنہیں پولیس کے اعلیٰ
افسران کی اجنب سے ا علیٰ کارکردگی پر سراہا گیا،
واہ کینٹ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگالیا حساس اداے کے ملازم کے قتل میں اسکی بیوی اسکا عاشق
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:14:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:14:00
Rating:

No comments: