Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

اینڈرائیڈ ڈیوائس کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں


اینڈرائیڈ ڈیوائس کو بطور ماؤس (ٹچ پیڈ) اور کی بورڈ استعمال کرنے کے لیے آپ کو ’’جی پیڈ کلائنٹ‘‘ (gPad client) اینڈرائیڈ فون پر جبکہ ’’جی پیڈ سرور کلائنٹ‘‘ ونڈوز یا میک سسٹم پر انسٹال کرنا ہو گا۔ جی پیڈ کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کریں (اینڈرائیڈ ڈیوائس کے لیے)
qr_gpad_QR-Code
اسٹور میں جانے کے لیے اسکین کریں
جی پیڈ سرور کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کریں (ونڈوز کے لیے۔ سائز بائیس ایم بی)
جی پیڈ سرور کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کریں (میک کے لیے۔ سائز تین ایم بی)
دونوں جگہ انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد انہیں بلوٹوتھ، یو ایس بی کیبل یا وائی فائی کے ذریعے پیئر کرنا ہو گا۔ فون پر سیٹ اپ کرنے کے دوران اگر کنکشن نہ بن پایا تو آپ سے کمپیوٹر کی آئی پی پوچھی جائے گی اس لیے سسٹم کی آئی پی نوٹ کر لیں۔ ایپلی کیشن کو پی سی اور اینڈرائیڈ دونوں پر چلائیں۔ اینڈرائیڈ پر اس کی سیٹنگز میں آ کر آپ کنکشن ٹائپ منتخب کر سکتے ہیں کہ وائی فائی، بلوٹو تھ یا یو ایس بی سے کنیکٹ کرنا ہے۔ اس کے بعد اسکین چلائیں، چونکہ پی سی پر ایپلی کیشن چل رہی ہو گی اس لیے فون اسے ڈٹیکٹ کر لے گا۔ اسے سلیکٹ کرنے پر کنکشن بن جائے گا۔ اگر کنکشن نہ بن پایا تو آپ سے آئی پی پوچھی جائے گی۔
اب فون پر جی پیڈ کے مین مینو میں جائیں اور ٹچ پیڈ پر کلک کریں۔ لیجیے آپ کا اینڈرائیڈ فون اب ماؤس اور کی بورڈ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔
(تکنیکی مدد کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے)
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2013 میں شائع ہوئی)
gpadtouchpad
اینڈرائیڈ ڈیوائس کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں Reviewed by SKY IRAQ on 22:52:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.