ٹیکسلا؛پو لیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، دس قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار
ٹیکسلا( نا مہ نگار)ٹیکسلاپو لیس کا عوامی شکایات پرقمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،دس قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤ پر لگی ہزاوں روپے کی نقدی و قیمتی موبائل اور آلات قمار بازی برآمد،مقدمہ درج کر لیا گیاتفصیلات کے مطا بق ٹیکسلا پو لیس کے ایس ایچ او ملک ساجد محمود کو ٹیکسلا شہر کے محلہ ڈاریاں کے رہائشیوں نے اطلاع دی کہ بد نام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر جرائم پیشہ افراد جواء کھیلنے میں مصروف ہیں پو لیس نے چھا پہ مار کے اڈے کے سرغنہ محمد صدیق ،ظاہر خان،نثار خان،قیمت زرخان،محمد اسد،سجاد احمد،خستہ محمد،عتیق الرحمن اور شوکت محمود کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے سترہ ہزار سات سو کی نقدی اور دس عدد موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیں پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پو لیس کی اس کاروائی پر اہل علاقہ نے ایس ایچ ا و ٹیکسلا اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
ٹیکسلا؛پو لیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، دس قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:12:00
Rating:

No comments: