Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

بلدیاتی الیکشن میں تمام تر دھاندلیوں کے باوجود پی ٹی آئی ن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرے گی


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما آرگنائزر ضلع راولپنڈی و ایم این اے غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں تمام تر دھاندلیوں کے باوجود پی ٹی آئی ن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرے گی،ایم کیو ایم کراچی جبکہ مسلم لیگ ن پنجاب کے کریمنل گینگز ہیں،الیکشن کمیشن کی غیر جابنداری مشکوک ہوچکی ہے،پولنگ سکیم ، آر اوز کی تعیناتی مسلم لیگ ن اپنی مرضی سے کر رہی ہے ، اے سی اور ٹی اے ایم او ٹیکسلان کے زر خرید غلاموں کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں،کرپٹ مافیا کو پابند سلاسل کر نا پی ٹی آئی کا منشور ہے ، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے زیر اہتمام تقریب جو کہ واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی سے اپنے خطاب کے دوران کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ملک کا سرمایہ بیرون ملک منتقل کر کے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے،شریف برادران اپنے آپ کو مضبوط اور ملک کو کمزور کر رہے ہیں،ن لیگ کی صورت میں گینگ آف کریمنل اس ملک پر مسلط ہے،میٹرو بس اور موٹر وے عوامی فلاح و بہبود کے نہیں بلکہ محض کھانے کے منصوبے ہیں،جسے عوام کو رتی بھر کوئی فائدہ نہیں،پی ٹی آئی کا ویژن ہے کہ ملک کا مستقبل جو نوجوان ہیں انھیں محفوظ کیا جائے انکے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ یہ نوجوان کسی معاشرتی برائیوں کا ارتکاب نہ کریں،یہی نوجوان جب اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرتے ہیں تو ملک میں انھیں روزگار مہیا نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں ملک دشمن اور دین دشمن قوتیں ان سے استفادہ حاصل کرتی ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کو کسی کی جاگیر نہیں بننے دیں گے ،ملکی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے،بیوروکریسی سمیت مسلم لیگ ن اس گھناونے کھیل میں برابر کے شریک ہیں ،انکا کہنا تھا کہ نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں انکی مشاورت کو ہمیشہ فوقیت دی جائے گی عنقریب تحصیل ٹیکسلا میں یوتھ ایڈوئزری کونسل تشکیل دی جائے گی جو نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے انکے مسائل کو اجاگر کرے گی ، یوتھ ونگ کی تقریب سے عمر، ملک نبیل،آصف ضیاء،ناصر مجید، اور عرفان بشیر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ واہ کینٹ حاجی امجد محمود کاشمیری کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی،
بلدیاتی الیکشن میں تمام تر دھاندلیوں کے باوجود پی ٹی آئی ن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرے گی Reviewed by SKY IRAQ on 19:52:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.