Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

صبح سویرے جنوبی پنجاب لرز اُٹھا



ملتان (23اکتوبر۔2015ء) جنوبی پنجاب میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ ڈیرہ غازی خان میں زلزلے کے باعث مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ زلزلے کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی پنجاب میں راجن پور کے قبائلی علاقے داجل سے 25 کلومٹیر شمال کی جانب تھا جب کہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.6 تھی۔ دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے ڈیرہ غازی خان، خیرپورٹامے والی، ہیڈ پنجند، کروڑلال عیسن، اوچ شریف، خان پوراور راجن پور اور گردو نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں باہر آ گئے جب کہ زلزلے کے باعث ڈیرہ غازی خان میں مکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔
صبح سویرے جنوبی پنجاب لرز اُٹھا Reviewed by SKY IRAQ on 12:57:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.