Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، ملک تیمور


ٹیکسلا( نا مہ نگار) ممبر پنجاب اسمبلی تحریک انصاف ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، دوسری جانب بلدیاتی انتخابات موخر کرانے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں، لاہور کے حلقہ این اے122میں سے ووٹوں کا دوسرے حلقوں میں شفٹ کرانا صوبائی الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے،اسکے ثبوت مل چکے ہیں ،حلقہ پی پی8میں آنے والی یونین کونسلز میں رشوت کے طور پر ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں جبکہ ہم ممبر پنجاب اسمبلی ہیں اور ہمارے فنڈز منجمند کئے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ لاہور کے این اے122میں ہونے والے انتخابات میں بھی دھاندلی کے ثبوت سامنے آگئے پی ٹی آئی کے ہزاروں ووٹ دوسرے حلقوں میں شفٹ کر دئے گئے جس کے ثبوت سامنے ااچکے ہیں اور اس پر پارٹی کا موقف بھی سامنے آگیا ہے،انھوں نے کہا کہ ہمارے فنڈز روک کر مسلم لیگ(ن) کے لوگوں کی وساطت سے تحصیل ایڈمنسٹریشن کے فنڈز یونین کونسلز میں رشوت کے طور پر لگائے جا رہے ہیں حالا نکہ الیکشن کمشن نے خود ہی ضابطہ اخلاق تیار کیا اور اس میں واضع کہا گیا کہ جہاں جہاں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول جاری ہو چکے ہیں وہاں تعمیروترقی سمیت کوئی بھی کام نہیں ہوگا اور نہ ہی کوئی نئے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا مگر اسکے باوجود ٹی ایم اے الیکشن کمشن کے ضابطوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے،انھوں نے کہا کہ یہ جتنی بھی ہیار پھیری کرلیں شکست مسلم لیگ(ن) کا مقدر ہے ،عوام انکو بلدیاتی انتخابات میں کینٹ بورڈ جیسے نتائج دینگے ۔
ٹیکسلا: پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، ملک تیمور Reviewed by SKY IRAQ on 00:45:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.