ٹیکسلا( نا مہ نگار)واہ کینٹ کے علاقہ گٹیا روڈ سے 26 سالہ نوجوان کی جلی نعش برآمد، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر نامعلوم افراد کے خلاف قدمہ درج کرلیا،نوجوان ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ورز علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ کسی شخص کی نعش گٹیا روڈ پر پیر مہدی شاہ کے پاس پڑی ہے،جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر طارق گوندل ہمراہ پولیس موقع پر پہنچ گئے،اور نعش کو قبضہ میں لیا ۔ ایس ایچ او طارق گوندل کے مطابق کسی نے سے جلا کر نعش کو ویرانے میں پھینک دیا ، جبکہ نعش کے پا س سے اسکے شناختی کارڈ سے شناخت ہوئی مذکورہ نوجوان جہانزیب ولد عبدالمجید ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا ، پولیس 26 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف پہلووں پرتفتیش کر رہی ہے،اس بات کا بھی علم نہیں ہوسکا کہ نوجوان نے خود اپنے آپ کو آگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی یا کسی نے اسے جلا کر قتل کے شواہد مٹانے کی کوشش کی،
ٹیکسلا:واہ کینٹ کے علاقہ گٹیا روڈ سے 26 سالہ نوجوان کی جلی نعش برآمد
Reviewed by
SKY IRAQ
on
00:26:00
Rating:
5
No comments: