Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:میڈیکل، کمپیوٹر اور انرجی پر جدید ریسرچ واہ کینٹ کے سپوت نے دنیا میں اپنا لوہا منوالیا


ٹیکسلا(نا مہ نگار)میڈیکل، کمپیوٹر اور انرجی پر جدید ریسرچ واہ کینٹ کے سپوت نے دنیا میں اپنا لوہا منوالیا، امریکہ میں منعقدہ انٹر نیشنل کانفرنس آن کمپیوٹر گرافکس اینڈ اینی میشنز میں نوجوان کو اسکی اعلیٰ کارکردگی پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی،اگلے سال لوس ویگس امریکہ میں منعقدہ کانفرنس میں بطور چئیرمین سیشن وممبر آرگنائزنگ کمیٹی شرکت کریں گے،کرونک ڈیزیز الزائمر پر جدید تحقیق پر دنیا بھر سے بھرپور پذیرائی ، انتخابات میں رگنگ سے نجات کے لئے الیکٹرونک ووٹنگ پلیٹ فارم (EVP) کے نام سے جدید ٹیکنیک متعارف کرائی گئی،واہ کینٹ کے رہائشی وقاص حسین جو کہ ایک محنت کش برکت علی کے فرزند ہیں نے نئی ریسرچ متعارف کرا کر دنیا کو وردہ حیرت میں ڈال دیا وقاص حسین کے مطابق وہ کمپیوٹر سائنس ، میڈیکل سائنس ، الیکڑیکل ، مکینکل،سمیت انرجی و دیگر پرو جیکٹس پر کام کر رہے ہیں وقاص حسین جو کہ حال ہی میں سان انیٹینو امریکہ میں منعقدہ دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آن کمپیوٹر گرافکس اینڈ اینی میشنز جوماہ رواں 21 سمتبر کو منعقد ہوئی اٹینڈ کرنے کے بعد چوطن واپس پہنچے ، وقاص حسین نے بتایا کہ انھوں نے مختلف پروجیکٹس پر اینی بریفنگدی،جبکہ ووٹنگ کے نظام کو درست کرنے کے لئے انھوں نے ای وی پی کے نام سے نیا سافٹ وئیر تیار کیا ہے،جسکے استعمال سے ریگنگ کے مسائل ھل ہوسکتے ہیں،بہترین پرفار منس پر انھیں ٹیکساس یو ایس اے میں منتظمین کانفرنس کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی، جو پاکستان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ،کرونک ڈیزیز الزائمر ز کی بابت انکا کہنا تھا کہ ہر سال 36ملین سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ اس ضمن میں چار سو سے زائد کانفرنسز منعقد ہوچکی ہیں لیکن تاحال سے کا کوئی خاطر خواہ حل دریافت نہیں ہوسکا،جس پر میں نے جدید تحقیق پر مبنی سلوشن پیش کیا جسے بھرپور پذیرائی میسر آئی،یاد رہے کہ وقاص حسین قبل ازیں بھی انٹر نیشنل کانفرنس میں پاکستان سے نمائندگی کرتے رہے جبکہ انھیں بہترین پرفارنس پر بیرون ممالک اور پاکستان سے کئی اہم ایوارڈ بھی مل چکے ہیں ،وقاص حسین اگلے سال ماہ ستمبر میں منعقدہ انٹر نیشنل کانفرنس میں بطور چئیرمین سیشن شریک ہونگے جو کہ انکے لئے اور ملک پاکستان کے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں،وقاص حسین کا کہنا تھا کہ انکی تمام تر کامیابیوں کے پیچھے اللہ کی خاص رحمت اور انکے والدین کی دعاوں کارفرما ہیں ۔جن کے حوصلے اور ان تھک محنت سے میں اس مقام پر پہنچا،
ٹیکسلا:میڈیکل، کمپیوٹر اور انرجی پر جدید ریسرچ واہ کینٹ کے سپوت نے دنیا میں اپنا لوہا منوالیا Reviewed by SKY IRAQ on 00:56:00 Rating: 5

1 comment:

  1. ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے۔ اللہ پاک مذید کامیابیاں عطا کرے

    ReplyDelete

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.