Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

دنیا کا وہ علاقہ جہاں سگریٹ کی ایک ڈبی 30 ہزار جبکہ ماچس 9 ہزار روپے میں فروخت


سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کی جیلوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد جیلوں میں سگریٹ اور ماچس کی قیمت انتہاءکو چھو گئی ہے۔ ان جیلوں میں سگریٹ کا ایک پیکٹ 300 ڈالر (تقریباً 31 ہزار روپے) جبکہ ماچس کی قیمت 90 ڈالر (تقریباً 10 ہزار روپے) تک جاپہنچی ہے۔ پابندی کے بعد ان جیلوں میں سگریٹ اور ماچس کی انڈرگراﺅنڈ مارکیٹ قائم ہو چکی ہے جو3ہزار گنا زیادہ قیمت پرقیدیوں کو سگریٹ اور ماچس فراہم کر رہی ہے۔300ڈالر میں فروخت ہونے والے سگریٹ کے پیکٹ کی عمومی قیمت 28ڈالر ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ان جیلوں میں اب قیدیوں میں لڑائیاں کسی اور بات پر نہیں بلکہ سگریٹ کے پھینکے گئے فلٹرز پر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔کیونکہ اتنے مہنگے سگریٹ کے حصول میں ناکامی پر قیدیوں نے نکوٹین حاصل کرنے کے لیے چائے کے پتوں سے سگریٹ بنا بنا کر پینے شروع کر دیئے ہیں اور ان سگریٹس کی تیاری میں انہیں سگریٹ کے فلٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پھینکے گئے سگریٹ میں موجود تھوڑا سا تمباکو بھی ان لڑائیوں کا باعث بن رہا ہے کیونکہ قیدی متعدد فلٹرز سے یہ تمباکو جمع کرکے ایک سگریٹ بنا کر پیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وکٹوریا ریاست میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی تھی جس سے ریاست خطرناک فسادات شروع ہو گئے تھے۔اس کے ایک سال بعد نیو ساﺅتھ ویلز میں یہ پابندی لگا دی گئی ہے۔
دنیا کا وہ علاقہ جہاں سگریٹ کی ایک ڈبی 30 ہزار جبکہ ماچس 9 ہزار روپے میں فروخت Reviewed by SKY IRAQ on 01:48:00 Rating: 5

1 comment:

  1. کیا یہ پاکستان میں ہو سکتا ہے؟

    ReplyDelete

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.