خانپور : بیماریوں کے ہاتھوں معذور محمد صفدر کی فرید سنیں،امداد کی اپیل
خانپور(راجہ محمد طاہر) بیماریوں کے ہاتھوں معذوری کی زندگی گزارنے والے کھلابٹ کے رہائشی میاں بیوی نے حکومت،فلاحی اداروں اور مخیر حضرات سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے محمد صفدر ولد محمد اسلم سکنہ کنڈ کالو خان حال محلہ انورہ سیکٹر نمبر 3فوارہ چوک کھلابٹ ٹاؤن شپ نے بتایا کہ وہ خودناخواندہ اور محنت مشقت اور مزدوری کر کے اپنا اور بیوی بچوں کا پیٹ پال رہے تھے کہ اس دوران ان کی اہلیہ بیمار ہو گئی جن کے علاج معالجہ پر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بعد کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اور داکٹروں کی تجویز کے مطابق دماغ میں موجود رسولی کے آپریشن کے دوران ان کی بیوی کی دونوں آنکھوں کی بینائی چلی گئی جس کے باعث وہ بیماری کاٹنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ چھ سالوں سے قوت بینائی سے محروم اور معذوری کی زندگی گزار رہی ہیں محمد صفدر نے بتایا کہ وہ خود شوگر کے مریض ہیں اور بیوی کی معذوری کے بعد گھریلوذمہ داریاں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ہریپور کے نجی ہسپتال میں خاکروب کی حیثیت سے ڈیوٹی دے کر اپنا اور بیوی کا علاج معالجہ اور بچوں کی دو وقت کی روٹی پوری کر رہا تھا کہ ہسپتال میں کام کے دوران استعمال شدہ سرنج کی سوئی پاؤں میں لگنے کی وجہ سے بیماری بڑھ گئی جس کے باعث چار سال قبل ڈاکٹروں نے ان کا پاؤں کاٹ دیا اس کے باوجود مرض بڑھتا گیا اور اب ڈاکٹروں نے کہہ دیا ہے کہ اب ٹانگ بھی کاٹنا پڑے گی ان دنوں وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور میں زیر علاج ہیں انھوں نے کہا کہ ان کا کوئی کمانے والا نہیں اور نہ ہی آمدن کا کوئی اور ذریعہ ہے کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر ہیں کئی ماہ سے کرایہ بھی ادا نہیں کیا چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں اپنے اور بیوی کے علاج ،بچوں کی تعلیم و تربیت و کفالت اور دیگر گھریلو اخراجات عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں کے عطیات سے بمشکل پورے ہو رہے ہیں ان کی حکومت ،فلاحی اداروں اور مخیر حضرات سے دردمندانہ مطالبہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہر ممکن مالی مدد کر کے فلاح دارین حاصل کریں۔
خانپور : بیماریوں کے ہاتھوں معذور محمد صفدر کی فرید سنیں،امداد کی اپیل
Reviewed by SKY IRAQ
on
19:32:00
Rating:

No comments: