ٹیکسلا : ناراض نوجوان نے خان پور ڈیم میں کود کر خودکشی کرلی،
![]() |
ٹیکسلا ( نا مہ گار)ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے بیس سالہ نوجوان نے عید کے روز گھر والوں سے ناراض ہوکرخود کشی کا انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے خانپور ڈیم میں ڈوب کر زندگی کا چراغ گل کردیا،نوجان کی نعش دوسرے روز خانپور ڈیم سے ملی ، اطلاع پر گھر میں کہرام مچ گیا،نوجوان کو ہزاروں سوگوران کی موجودگی میں ٹیکسلا کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر ہر آنکھ اشک بار تھی،تفصیلات کے مطابق حیدری ٹاون ٹیکسلا کا رہائشی ارسلان عف شانی گھر والوں سے ناراض ہوکر خود کشی کی نیت سے خانپور ڈیم چلا گیا ، جہاں ڈیم میں دوب کر اس نے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ،نوجوان کی نعش جب گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ،بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان گھر والوں سے کسی بات پر لڑکر گھر سے گیا تھا ،دوسرے روز خانپور ڈیم سے نعش برآمد ہونے پر نوجوان کے گھر اسکی اطلاع دی گئی ،نماز جنازہ اتوار کے روز شام ساڑھے چار بجے مسلم کالونی ٹیکسلا میں ادا کیا گیا،ناراضگی کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی ، تاہم نوجوان کا خود کشی کاانتہائی اقدام نے گھر والوں کو بے حال کردیا
ٹیکسلا : ناراض نوجوان نے خان پور ڈیم میں کود کر خودکشی کرلی،
Reviewed by SKY IRAQ
on
13:45:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
13:45:00
Rating:

No comments: