خانپور اور گردِ نواح میں ڈنگی مچھر کے کاٹنے سےآٹھ افراد متاثر
خانپور(راجہ محمد طاہر)خانپور اور گردِ نواح میں ڈنگی مچھر کے کاٹنے سے ایک ہفتے کے اندر آٹھ افراد متاثر نجی کلینک پر زیرے علاج خانپور اور گردنواح کے دیہات میں ڈنگی مچھر کے خاتمے کے لئے سپرئے کا مطالبہ خان پور اور اس سے ملحقہ ایک سو سے زاہد دیہات میں محکمہ صحت کی غفلت کے باعث ڈنگی مچھر کی تعداد میں اضافہ محکمہ کی جانب سے ڈنگی مچھر کے خاتمے کیلئے باقاعدہ سپرے نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہفتہ کے اندر خانپور سمیت مختلف دیہات کے آٹھ افراد ڈنگی وائرس کا شکار عوامی حلقوں نے کہا ہے کے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈنگی پر کنٹرول کے ناقص اقدامات کی وجہ سے اور ہسپتالوں میں ناکافی سہولیات کے باعث متاثرہ افراد اپنا علاج نجی کلینک سے کرانے پر مجبور ہیں جبکہ کے۔پی۔کے کی حکومت ڈنگی کے خاتمہ کیلئے بڑے بڑے دعوئے کرتی نظر آتی ہے.
خانپور اور گردِ نواح میں ڈنگی مچھر کے کاٹنے سےآٹھ افراد متاثر
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:52:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:52:00
Rating:

No comments: