ٹیکسلا واہ کینٹ ٹیکسلا مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک ، پانچ زخمی
ٹیکسلا ( نامہ نگار)واہ کینٹ ٹیکسلا مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک ، پانچ زخمی۔ٹیکسلا کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پربڑے الجھ پڑے ، دو گروپوں میں تصادم ، اندھا دھند فائرنگ کا استعمال،فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے،واہ کینٹ جناح کالونی کے رہائشی حساس ادارے کے ملازم کو نامعلوم افراد نے گولیا ں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،نعش ٹیکسلا کے نواحی گاوں بجاڑ سے ملی پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ،جبکہ پولیس قتل کی اصل وجوہات اور واقعہ میں ملوث افراد کی بابت تفتیش کر رہی ہے، حساس ادارے کا ملازم 35 سالہ خرم شہزاد ولد ولائت خان 27 تاریخ کو عید کی چھٹیاں منانے گھر آیا تھا کہ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گیا،ادہر ٹیکسلا یونین کونسل خرم پراچہ میں دو گروپوں میں تصادم ہوا بتایا جاتا ہے کہ بچوں کی لڑائی پر جھگڑا طول پکڑ گیا دونوں طرف سے مشتعل افراد نے ایک دوسرے پر ادھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں خرم پراچہ کے محمد نواز ، بھائی فاضل ، انکے بھانجے عمران اور آصف شدید زخمی ہوگئے دوسری طرف سے عمر نامی نوجوان زخمی ہوا پانچوں زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچا دیا گیا جہاں محمد نواز کی حالت غیر ہونے پر اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں محمد نواز کی حالت انتہائی خطر ے میں بتائی جاتی ہے ادہر پولیس نے زخمی ہونے والے افراد کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوسری پارٹی بھی مقدمہ کے اندراج کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے جس سے لگتا ہے کہ کراس پرچہ کا نادراج ہوسکتا ہے،بتایا جاتا ہے کہ ایک گروپ کے افراد کا تعلق خرم پراچہ جبکہ دوسرے گروپ کا تعلق کرموال سے ہے ،حساس ادارے کا ملازم خرم شہزاد جناح کالونی مکان نمبر410 سٹریٹ نمبر2 واہ کینٹ کا رہائشی تھا،
ٹیکسلا واہ کینٹ ٹیکسلا مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک ، پانچ زخمی
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:29:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:29:00
Rating:

No comments: