جمیل آباد قبرستان چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سےقبریں تباہ ۔
جمیل آباد قبرستان چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے جانوروں کی آما جگاہ ،بارش کے پانی کی وجہ سےقبریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔قبرستان کافی بڑا
ہونے کی باوجود انتظامیہ کی طرف سے عدم توجہ شکار ہے۔ یاد رہے کہ یہ علاقہ بیس سے پچیس ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور تقریبا پندرہ ہزار رجسٹر ووٹر ز ہیں لیکن ہر دور ِ حکومت میں اس علاقہ کو نظر انداز کر دیا جاتا رہا ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دیواریں نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی قبروں میں چلا جاتا ہے جس سے قبریں خستہ حالت ہو رہی ہیں ، حکومت سے درخواست ہے کہ ٹیکسلا باقی قبرستانوں کی طرح اس قبرستان کے گرد بھی دیوار بنا کے دی جائے ۔تا کہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
جمیل آباد قبرستان چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سےقبریں تباہ ۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:11:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:11:00
Rating:

No comments: