Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

گجرات میں پولیس نے بیوپاری سے بکرے چھین کر ٹرین سامنے چھوڑدیئے، 50 ہلاک

گجرات: پولیس اہلکار نے سستا بکرا نہ دینے پر بیوپاری کے بکرے ریلوے لائن پر چھوڑ دیئے جہاں ٹرین کی زد میں آکر 50 بکرے ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے سروس موڑ پر جانوروں کا ایک بیوپاری قربانی کے بکروں کو فروخت کررہا تھا کہ ایک پولیس اہلکار نے من مانی قیمت پر بکرا خریدنا چاہا تاہم بیوپاری کے انکار پر پولیس اہلکار نے اس کے 80 سے زائد بکروں پر ریلوے لائن پر چھوڑ دیا جہاں اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کی زد میں آکر 50 بکرے ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے شدید زخمی بکروں کو ذبح کردیا گیا۔

بیوپاریوں کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ پولیس اہلکار 35 سے 40 ہزار کا بکرا صرف 15 ہزار میں خریدنا چاہتا تھا تاہم انکار پر اس نے بیوپاری کا لاکھوں روپے کا نقصان کردیا جب کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

گجرات میں پولیس نے بیوپاری سے بکرے چھین کر ٹرین سامنے چھوڑدیئے، 50 ہلاک Reviewed by SKY IRAQ on 19:48:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.