متعدد مقامات پر ہوٹلوں پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا اور فوڈ انسپکٹر کے چھاپے
ٹیکسلا( نا مہ نگار) ٹیکسلا متعدد مقامات پر ہوٹلوں پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا
اور فوڈ انسپکٹر کے چھاپے ، ٹیکسلا میں آئیڈیل
سویٹ اینڈ بیکرز کی تینوں
برانچوں سمیت کارخانے سیل کردیئے گئے، جی ٹی روڈ پر واقع طاہر کوڈا صفائی
کے ناقص انتظامات اور مضر صحت اشیاء پر مشتمل کھانوں کے استعمال پر سیل
کردیا گیا،آئیڈیل سویٹ اینڈ بیکرز کے صحافیوں پر الزامات ، بھتہ مانگتے ہیں
نہیں دیا تو ایسا کیا،لوگوں کا جم غفیر وہاں اکھٹا ہوگیا،ٹیکسلا واہ یونین
آف جرنلسٹ نے انکوائری کمیشن مقرر کردیا ، صحافیوں پر لگائے الزامات کی
تصدیق کریں گے،غلط ثابت ہونے پر مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی
،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ان ایکشن میڈیکل سٹوروں کے بعد
ہوٹلوں کی شامت آگئی ،ٹیکسلا میں آئیڈیل بیکرز پر چھاپے کے دوران تیار کرنے
والی اشیاء کی پڑتال اور صفائی کا نظام چیک کیا گیا ، مضر صحت اشیاء کی
فروخت اور صفائی کے اب تر انتظامات پر آئیڈیل بیکرز کی تینوں برانچوں کو
سیل کردیا گیا جبکہ مذکورہ بیکری کا کارخانہ بھی سیل کردیا گیا ادہر دوسری
کاروائی میں جی ٹی روڈ پر واقع طاہر کوڈا ہوٹل مضر صحت کھانوں کی تیاری اور
صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث سیل کردیا گیا، چھاپے کے دوران فوڈ
انسپکٹر تحصیل ٹیکسلا چوہدری اعجاز ، ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان کے علاوہ
پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ،آئیڈیل بیکرز پر چھاپے کے دوران مالک رانا
غلام دستگیر کا کہنا تھا کہ صحافی ان سے بھتہ وصول کرنے آتے ہیں نہ دینے پر
انتظامیہ سے ملکر میرے خلاف یہ کاروائی کرائی گئی دوسری طرف متذکرہ صحافی
نے مالک کے الزامات کی مکمل تردید کی جس پر ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ نے
چئیرمین ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ کی سربراہی میں انکوائری کمیشن تشکیل
دیا ہے جو حقائق کی چھان بین کرے گا،یاد رہے کہ آئیڈیل بیکرز کی قبل ازیں
بھی شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں انتہائی ناقص
مٹریل سے تیار ہونے والی مٹھائیاں اور ناقص قسم کا تیل جبکہ نرخوں میں
انتہائی کمی جس سے صاف ظاہر ہوتا تھا کہ آئیڈیل بیکرز میں تیات ہونے والی
مٹھائیاں اور بیکری کا سامان نہ صر مضر صحت ہے بلکہ مقرر کردہ ضابطہ اخلاق
کی بھی خلاف ورزی ہے مگر بتایا جاتا ہے اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لئے
مالک مقامی انتظامیہ کی بہت ساری پھٹیکیں نکالتا تھا اور اور سرکاری سطح پر
ہونے والی تقریبات کی اشتہاری مہم میں پیش پیش تھا،جس کی وجہ سے مقامی
انتظامیہ شکایات کے باجوداس پر ہاتھ نہیں ڈالتی تھی مگر امرز اسسٹنٹ کمشنر
نے چھاپہ مار کر شہریوں کے تحفظات کو دور کردیا ، اور قانون کی عملداری کو
یقینی بنایا،شہریوں نے اسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کی کاروائی کو
سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
متعدد مقامات پر ہوٹلوں پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا اور فوڈ انسپکٹر کے چھاپے
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:01:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:01:00
Rating:

No comments: