خواہش ہے کہ ڈرامہ ’’بلبلے‘‘ میں نکمے شوہر کا کردار اصل زندگی میں بھی نبھائوں ، نبیل
پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’دھواں ‘‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار نبیل
ظفر نے کہا ہے کہ مجھے شروع سے اپنی منفرد پہچان بنانے کا جنون تھا۔ ذرائع
ابلاغ کے مطابق نبیل نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اصل
نام ندیم ظفر تھا اور 1992ء یا 1993ء میں میری پہلی فلم ’’فتح ‘‘ کی ناکامی کے بعد تو یاور حیات اور ایوب خاور صاحب کے مشورے پر نبیل نام رکھا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ’’ندیم‘‘ چونکہ نام فلم انڈسٹری کا پہلے ہی بہت بڑا اور مقبول نام ہے تو پوری زندگی پریشانی رہے گی کہ کون سا ندیم ہے اور اس وقت میری عمر 22یا 23سال تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے شروع سے اپنی منفرد پہچان بنانے کا جنون تھا اور جب میں شروع میں شوبز انڈسٹری میں آیا تو لوگ مجھے کہتے کہ اس کے بالوں کا سٹائل وحید مراد جیسا ہے اور میری شکل فلم سٹار
شاہد جیسی لگتی ہے تو مجھے یہ سن کر بہت اچھا لگتا تھا لیکن میں اپنی ایک
پہچان بنانا چاہتا تھا اور چاہتا تھا کہ لوگ مجھے نبیل کے نام سے پہچانیں
اور گھر میں میری والدہ کے علاوہ سب مجھے نبیل کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔
نبیل نے کہا کہ مجھے پروڈکشن کی مصروفیت کے باعث گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے
لیکن خواہش ہے کہ کامیڈی ڈرامہ ’’بلبلے‘‘ میں نکمے شوہر کا کردار اصل
زندگی میں بھی نبھائوں کیونکہ وہ کردار نبھانے میں مجھے بہت مزا آتا ہے۔
انہوں کا کہنا تھا کہ میں وقت کا بہت زیادہ پابند ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ
’’بلبے‘‘ کی ٹیم بھی وقت کی پابندی کرے لیکن محمود اسلم ’’بلبے‘‘ کے سیٹ
پر ہمیشہ لیٹ پہنچتے ہیں کیونکہ انہوں نے شروع سے ہی بتا دیا تھا کہ وہ
جلدی نہیں اٹھ سکتے اور میری اور محمود صاحب کی رفاقت کو 28سال کا عرصہ بیت
چکا ہے۔
خواہش ہے کہ ڈرامہ ’’بلبلے‘‘ میں نکمے شوہر کا کردار اصل زندگی میں بھی نبھائوں ، نبیل
Reviewed by Voice of Taxila News
on
09:19:00
Rating:
No comments: