Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کر گئی

لاہور 
قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے۔ آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔ نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی۔ تاہم اپنی بیٹی کی اتنی تشویش ناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے۔
قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا۔ اس حوالے سے نوجوان قومی کرکٹرشاداب خان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا۔ 


شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا، اس مشکل وقت ہم آصف علی کے ساتھ ہیں۔
قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کر گئی Reviewed by Voice of Taxila News on 10:48:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.