جب ایوان میں کوئی موجود ہی نہیں تو کون سا اجلاس کیا جائے،صادق سنجرانی برہم
لاہور
عام عوام کا تو وزیروں نے کبھی خیال رکھا ہی نہیں انہیں صرف پروٹوکول اور تنخواہ کے علاوہ بھاری بھرکم مراعات چاہیے ہوتی ہیں جن سے و ہ خود کو اور اپنے عزیزوں کو خوش رکھنے میں دن رات جتے رہتے ہیں۔لہٰذا وہ اسمبلی میں آنے کو ترجیح دیتے ہیں اور نہ ہی ایوان میں حاضری یقینی بناتے ہیں کہ وہاں ان عوام کی بہتری اور فلاح کے لیے کوئی ڈھنگ کا کام کرسکیں جن کے ووٹ سے وہ ان ایوانوں میں پہنچنے کے قابل ہوئے ہیں۔
جب ملک کا وزیراعظم ہی اسمبلی میں آنے اور وزراااور اپوزیشن کے جواب دینے کو مناسب نہیں سمجھیں گے تو دیگر حکومتی وزرا سے یہ کیسے امید رکھی جاسکتی ہے کہ وہ بھی اسمبلی یا سینیٹ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے اور آئے روز پیش ہونے والے بل کی منظوری پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کرسکیں گے۔
کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ہی وزرا کی عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ برہم ہو گئے اور کہا وزرا سینیٹ کو سنجیدہ نہیں لے رہے، یہ طریقہ کار درست نہیں جس پر وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا ہے۔
اپوزیشن نے بھی ایوان میں وزرا کی عدم حاضری پر احتجاج کیا۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ایوان کو راجواڑہ نہیں بنا سکتے۔ جب تک وزیر نہیں آتے، ہم ایوان سے چلے جاتے ہیں، ساتھ ہی اپوزیشن نے واک آو ¿ٹ کر دیا۔وزرا کی عدم حاضری پر اپوزیشن نے دوبارہ واک آو ¿ٹ کیا جس پر قائد ایوان شبلی فراز کا کہنا تھا اپوزیشن اراکین نے واک آو ¿ٹ وتیرہ بنا لیا ہے۔ کورم پورا نہ ہونے پر چیئرمین سینیٹ نے پانچ منٹ کے لئے گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کر دی۔ گھنٹیاں بجانے کے بعد بھی کورم پورا نہ ہونے پر چئیرمین سینیٹ نے اجلاس جمعرات تک ملتوی کر دیا۔
عام عوام کا تو وزیروں نے کبھی خیال رکھا ہی نہیں انہیں صرف پروٹوکول اور تنخواہ کے علاوہ بھاری بھرکم مراعات چاہیے ہوتی ہیں جن سے و ہ خود کو اور اپنے عزیزوں کو خوش رکھنے میں دن رات جتے رہتے ہیں۔لہٰذا وہ اسمبلی میں آنے کو ترجیح دیتے ہیں اور نہ ہی ایوان میں حاضری یقینی بناتے ہیں کہ وہاں ان عوام کی بہتری اور فلاح کے لیے کوئی ڈھنگ کا کام کرسکیں جن کے ووٹ سے وہ ان ایوانوں میں پہنچنے کے قابل ہوئے ہیں۔
00:00
/
00:00
یہی وجہ ہے کہ سینیٹ اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے برہمی کا اظہار کیا ہے، اپوزیشن نے دو مرتبہ ایوان سے واک آو ¿ٹ کیا۔
جب ایوان میں کوئی موجود ہی نہیں تو کون سا اجلاس کیا جائے،صادق سنجرانی برہم
Reviewed by Voice of Taxila News
on
10:34:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
10:34:00
Rating:

No comments: