Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ادرک صرف سالن میں ذائقہ نہیں لاتا بلکہ صحت میں بھی نکھار لاتا ہے

ادرک کو سالن میں ذائقے کے لیے تو استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے اس کے ذریعے گردوں کی پتھری سے نجات کا انتہائی موثر طریقہ بتا دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کی چائے گردوں کی پتھری توڑنے میں بہت مدد دیتی ہے۔ پتھری کے مریض روزانہ ایک سے دو کپ ادرک کی چائے پئیں تو انہیں کچھ ہی عرصے میں پتھری سے نجات مل جائے گی۔
ماہرین نے ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس چائے میں خالص شہد، ناریل پانی، ایک کپ پانی، ایک چوتھائی چمچ ہلدی، ایک چوتھائی چمچ ادرک استعمال ہوں گے۔ پانی کو چولہے پر رکھیں اور اسے ابلنے دیں۔ اس کے بعد اس میں ہلدی اور ادرک ڈالیں اور 10منٹ تک انہیں ابالیں۔ پھر اس میں ناریل پانی اور شہد ڈال کر اتار لیں اور چھان کر پئیں۔ شہد میٹھے کے طور پر استعمال کریں، جتنا میٹھا آپ چاہتے ہوں۔“
ماہرین کا کہنا تھا کہ ”گردوں کی پتھری سے نجات کے علاوہ ادرک کی چائے کے دیگر کئی بڑے طبی فوائد بھی ہیں۔ اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ مختلف قسم کے درد سے نجات ملتی ہے۔ نظام انہضام مضبوط ہوتا ہے۔ امراض قلب سے انسان محفوظ رہتا ہے۔ دمے کی بیماری لاحق نہیں ہوتی۔ جگر کی صفائی ہوتی ہے۔ نزلہ زکام سے نجات ملتی ہے۔ فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ کینسر زدہ خلیوں کی نشوونما میں کمی آتی ہے اور نظام دوران خون بہتر ہوتا ہے۔“
ادرک صرف سالن میں ذائقہ نہیں لاتا بلکہ صحت میں بھی نکھار لاتا ہے Reviewed by Voice of Taxila News on 11:31:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.