Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

کنٹینر پر چڑھ کر قوم کو سبز باغ دکھانے والے عمران نیازی کا یوم حساب آنے والا ہے ،نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے‘ حمزہ شہباز


لاہور(وائس آف ٹیکسلا) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب سیاسی جماعت بنا کر عمران نیازی کی جماعت سے الحاق کر لے ،کنٹینر پر چڑھ کر قوم کو سبز باغ دکھانے والے عمران نیازی کا یوم حساب آنے والا ہے اور ہم تمہیں نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے ، پورے خطے میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آ گیا ہے اور صرف چار روز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 10روپے بڑھنے سے قوم پر ایک ہزار ارب روپے کے مزید قرضے چڑھ گئے ہیں ،اپوزیشن کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں بلکہ پاکستان کی ڈوبتی معیشت اور عوام کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے ملکی مفاد کے لیے مل بیٹھے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پتہ نہیں روپے کی کہاں تک بے قدری ہو گی اور اس کی وجہ سے پورے ملک پر بے یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ ملک کی معاشی کشتی بیچ سمندر ہچکولے کھا رہی ہے اور ڈوب رہی ہے ۔ انٹر نیشنل مانیٹرنگ ایجنسیز نے ڈیکلیئر کر دیا ہے کہ پاکستانی روپیہ نیپال او ربنگلہ دیش بلکہ پورے خطے میں ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر گرگیا ہے ۔ پاکستان کے اکہتر سالوں میں روپیہ اتنا نہیں گرا جتنا نیازی حکومت کے دور میں گرا ہے ۔ اس سے پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھنی چاہئیں لیکن روپے کی گراوٹ کے باوجود یہ منفی ہیں ۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ کر دیا گیا ، ادویات 400سو فیصد مہنگی ہو گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار رمضان بازاروں میں مارے مارے پھر رہے ہیں او روہاں پر عوام انہیں روک روک کر پوچھتے ہیں جو ہمارے لئے جو سبسڈی دی گئی تھی وہ کہاں پر ہے کیونکہ وہ ڈھونڈے سے بھی نہیں مل رہی ۔ غریب آدمی کیلئے پھل ایک خواب بن گیا ہے ۔ غریب آدمی نو ماہ سے مہنگائی کی بھٹی میں جھل رہا ہے ۔ آج مزدور ، مل والا، ریڑھی والا اور تاجر پریشان ہے لیکن نا اہل وزیر اعظم کہتا ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا ۔ یہاں کچھ ٹھیک ہونے والا نہیں کیونکہ یہاں پر نا اہلوں اورجھوٹوں کی سرکار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کبھی الزام تراشیاں ،کبھی قوم سے جھوٹ بولا گیا ںیوٹرن لیا ، پاکستان میں قیامت خیز مہنگائی عوام کا پیچھا کرتے ہوئے نظر آرہی ہے ۔ جب ملک معاشی طو رپر کمزور ہوں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں اور موجودہ دور میںامید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی ۔سونے پر سہاگہ ہے کہ نیب کارروائیاں کر رہاہے ، ڈی جی نیب شہزاد سلیم پریس کانفرنس کرتے ہیں ،چیئرمین نیب انٹر ویو دیتے ہیں اور پریس کانفرنس کرتے ہیں ،چیئرمین نیب کا انٹرویو اگر حقیقت ہے تو بہت شرمناک ہے۔ اگر آپ نے پریس کانفرنسز اور انٹرویوز دینے ہیں تو سیاسی جماعت بنا لیں اور اس کا الحاق عمران نیازی کی جماعت سے کر لیں اور رہی سہی کسر بھی پوری ہو جائے گی ۔ آپ تاجروں کو نوٹس دیتے ہیں، بیورو کریٹس کو نوٹس دئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پورے ملک میں نظام منجمد ہو گیا ہے۔احتساب عدالت کے فیصلے میں لکھا گیا کہ نواز شریف کی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، نیب نے شہباز شریف کو عقوبت خانے میں رکھا گیا لیکن ہائیکورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے ہے ،انشا اللہ ہم عوام کی نظروں میں سرخرو ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوںکہ جب بھی ملک کی ڈوبتی معیشت کی تاریخ لکھی جائے گی اس میں نیب سر فہرست ہو گی ، نیب نیازی گٹھ جوڑ سر فہرست ہوگا ۔ انہوں نے کہا میں مجھے نیب کی گرفتاری کا ڈر نہیں،آج ایک ریڑھی والا والے کی بچی بھوک سے بلک رہی ہے ، ایک غریب اپنی ماں کو دوائی نہیں لے کر دے سکتا ، خدارا قوم پر رحم کرو ، آپ نے بڑے جھوٹ بول لئے اور الزام تراشی کر لی ۔تم نے کنٹینر پر چڑھ کر عوام کو سبز باغ دکھائے اب تمہارا یوم حساب آنے والا ہے ،ہم تمہیں نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے، تم نے قوم کو مہنگائی کے زخم لگائے ہیں اور تمہیںقوم کو مہنگائی کی بھٹی میں پھینکنے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جلد واپس آئیں گے ، ہم مشرف دور میں بھی نہیں بھاگے ۔تم نا اہل ،نا لائق اور کھلنڈرے ہو ہم تم سے نہیں ڈرتے ۔
کنٹینر پر چڑھ کر قوم کو سبز باغ دکھانے والے عمران نیازی کا یوم حساب آنے والا ہے ،نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے‘ حمزہ شہباز Reviewed by Voice of Taxila News on 12:12:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.