آئندہ چند دنوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔
آئندہ چند دنوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقیبلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میںموسم شدید گرم رہا تاہم پارا چنار میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد49، دادو، موہنجوداڑو، لاڑکانہ 48، رحیم یار خان، سبی، نورپورتھل، روہڑی، بہاولنگر اور سکھر میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ چند دنوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
Reviewed by Voice of Taxila News
on
11:09:00
Rating:
No comments: