ول سمتھ نے بطور اداکار خود کو منوانے کے لئے فلم ’’آلہ دین ‘‘ کوشاندار موقع قرار دے دیا
لاس اینجلس۔
ہالی وڈ اداکار ول سمتھ نے کہا ہے کہ لائیو ایکشن فینٹسی فلم ’’آلہ دین ‘‘ سے انہیں بطور آرٹسٹ خود کو بھرپور طریقے سے منوانے کا شاندار موقع ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ آلہ دین کو اس کی عظمت و شجاعت کی سچائی بتانے اور اس کی رہنمائی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیں گے جو اس میں پہلے سے ہی موجود ہوتی ہے اور یہ خیال مجھے بہت پسند آیا ہے کہ آپ جو ہیں وہی دکھائی دیں۔ فلم کے ہدایت کار گے ریچی ہیں۔ جس میں وِل سمتھ سمیت بِلی میگنوسن، نوامی سکاٹ، مینا مسود، نومان ایکر، نسیم پیڈریڈ، ہتین پاٹیل، ایڈم کولن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم رواں سال 24 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
ہالی وڈ اداکار ول سمتھ نے کہا ہے کہ لائیو ایکشن فینٹسی فلم ’’آلہ دین ‘‘ سے انہیں بطور آرٹسٹ خود کو بھرپور طریقے سے منوانے کا شاندار موقع ملا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ول سمتھ نے اپنے ایک بیان میں لائیو ایکشن فینٹسی فلم ’’آلہ دین ‘‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی فلم ہے جس میں نہ صرف میں نے کامیڈی اور ڈرامہ کیا ہے بلکہ اس میں گایا ہے، ڈانس کیا ہے اور پرفارم بھی کیا ہے لہذا مجھے اس فلم کے زریعے شاندار موقع ملا ہے کہ میں خود کو دنیا کے سامنے بطور آرٹسٹ بھرپور طریقے سے منوا سکوں۔
ول سمتھ نے بطور اداکار خود کو منوانے کے لئے فلم ’’آلہ دین ‘‘ کوشاندار موقع قرار دے دیا
Reviewed by Voice of Taxila News
on
11:10:00
Rating:

No comments: