Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

امریکا ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا ہے، مائیک پومپیو

ماسکو ۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس کے شہر سوچی میں وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کے بعدمائیک پومپیو کا کہنا تھا امریکا بنیادی طور پر ایران کے ساتھ کوئی تنازع نہیں چاہتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا ’ہم نے ایران کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر امریکی مفادات پر حملہ ہوا تو ہم یقینی طور پر اس کا مناسب انداز میں جواب دیں گے۔ادھر ایرانکے روحانی پیشوا اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کہا ہے کہ امریکہ سے جنگ نہیں ہو گی۔مائیک پومپیو اور سرگئی لاروف کے درمیان ہونے والی ملاقات میںواشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مائیک پومپیو نے کہا کہ انھوں نے روس سے وینزویلا کے صدر نِکولس مدورو کی حمایت ختم کرنے کا کہا لیکن سرگئی لاروف نے اسے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ امریکہ کی مدورو کے خلاف دھمکیاں غیر جمہوری ہیں۔یوکرین کے حوالے سے پومپیو کا کہنا تھا کہ ان کا ملک کریمیا پر روسی الحاق کو تسلیم نہیں کرے گا اور اس حوالے سےروس پر پابندیاں عائد رہیں گی۔
امریکا ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا ہے، مائیک پومپیو Reviewed by Voice of Taxila News on 11:03:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.