Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا میں پنجاب حکومت کا سستا رمضان بازار،

ٹیکسلا
ٹیکسلا میں پنجاب حکومت کا سستا رمضان بازار،اونچی دکان پھیکا پکوان کی منہ بولتی تصویر بن کر ابھرا ہے۔ سستا رمضان بازار غریب عوام کے ساتھ مذاق بن کر رہ گیا ہے، سستارمضان بازارنام کا سستا بازار، مہنگائی کے ستائے عوام شدید گرمی میں دوردراز سے بچت کی غرض سے روزہ رکھ کے سستا رمضان بازار آتے ہیں اور کئی کئی گھنٹے چینی آٹے کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑے رہنے کے بعدبے مراد واپس جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ٹیکسلا میں لگایا جانے والا سستا رمضان بازارغریب عوام کوریلیف دینے میں ناکام نظر آرہا ہے،سروے کے دوران جب عوام سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی کے پیش نظر دوردراز علاقوں سے سستا رمضان بازار میں آتے ہیں لیکن چند چیزوں میں جزوی سے فرق کے علاہ کوئی فائدہ نہیں نظر آرہا،فروٹ سبزیاں بازار کی بانسبت ناقص رکھی گئی ہیں،چینی آٹے میں چند روپے کا فرق ہے جس کے لیے ہمیں کئی کئی گھنٹے شدید گرمی میں خوار کیا جاتا ہے جب بھی آتے ہیں چینی نہیں ملتی شکایت سیل کو بتایا جائے تو کہا جاتا ہے وقفہ ہے بتا یا جاتا ہے کہ غریب عوام کو چینی کلو دوکلو سے زیادہ نہیں دی جاتی جبکہ بااثر لوگوں کو منوں کے حساب میں دی جاتی ہے سستا رمضان بازار میں سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے ہیں چند پولیس اہلکارپنکھے کے سامنے بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف نظرآتے ہیں جس کے پیش نظر رمضان بازار میں کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے عوام کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت اور موجودہ حکومت کے رمضان بازار میں ذرہ برابر فرق نہیں ہے بلکہ ماضی کی بانسبت بدتر انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں،عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سستا رمضان بازار کو میعاری اور بازار سے سستا ہو نا چائیے۔ایسے مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ ہو ناچائیے موجودہ سستے رمضان بازار کی حالت دیکھ کر موجودہ حکومت کے دعوؤں کی نفی ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ رمضان بازار میں محکمہ صحت کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے لئے میڈیکل ٹیکنیشن کو پابند کیا گیا ہے جو ہنگامی صورت حال سے نپٹ سکتا ہے،یہ بہر حال وزارت صحت کا ایک احسن اقدام ہے۔

ٹیکسلا میں پنجاب حکومت کا سستا رمضان بازار، Reviewed by Voice of Taxila News on 11:48:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.