وائس آف ٹیکسلا کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کی تقریب
ٹیکسلا(سید قمر عباس)وائس آف ٹیکسلا کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کی تقریب سے ممتاز ماہر تعلیم و سابق ہیڈ ماسٹر ایف جی بوائز ہائی سکول نمبر ۷واہ چھاؤنی ملک محمد اسحاق نے کہا ہے کہ معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہم سب کا فرض ہے اور ایسے خصوصی افراد اللہ رب العزت کی جانب سے سوسائٹی کے لیے عطیہ خدا وندی ہیں ا ن کی خدمت، مدد اور دل جوئی کر کے ہم اپنی زندگی میں راحت اور آخرت میں نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں بصیرت ہائی سکول نیو سٹی واہ چھاؤنی کے طلباء عبدالرحمان، سمیع اور نورالعین کی خاص طور پہ تعریف کی پندرہ جنوری 2015میں عبدالقدیر ایم ڈی پی او ایف واہ چھاؤنی اور طارق جاوید قریشی نے اس درسگاہ کی بنیاد رکھی اور پانچ بچوں سے تعلیمی خدمت کا آغاز کرتے ہوئے آج پینتیس طلباء کا خوبصورت گلدستہ کی صورت میں یہ ادارہ پھل پھول رہا ہیمسٹر فیبین خان، شہلاعنبرین، عظمیٰ طارق، مس نایاب، مس رخسانہ، مس ماریہ کنول،مس امتل، قاری عاصم شہزاد، محمد قاسم،اپنی پرنسپل میڈم جویریہ فیصل کی زیر نگرانی ان خصوصی افراد کی ذہنی، جسمانی،اخلاقی اور علمی تربیت کے لیے بصیرت سے بصارت تک کا سفر طے کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ملک محمد اسحاق، شیخ ضیاالدین، ملک محبوب حسین، عطاء الرحمان چوہدری، رفاقت علی رفاقت، راجہ نور محمد نظامی نے بھی بصیرت ہائی سکول کے طلباء کی اعلیٰ کارکردگی پر درسگاہ کے سٹاف اور بچوں کے والدین کو مبارک باد دی ہے۔
وائس آف ٹیکسلا کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کی تقریب
Reviewed by Voice of Taxila News
on
11:19:00
Rating:
No comments: