Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:نیا پاکستان، پرانا انداز واپڈا افسران کی من مانیاں عروج پر عوام پریشان


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا )نیا پاکستان، رشوت ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، واپڈا افسران کی من مانیاں عروج پر عوام پریشان ،پی ٹی آئی کی حکومت بھی آگئی اور نیا پاکستان بھی بن گیا لیکن واپڈا کے محکمہ میں پرانا نظام اور پرانے چہرے ویسے ہی موجود ہیں ، محکمہ میں افسران کی من مانیاں عروج پر اور رشوت کا بازار گرم ہے ،جس سے سادہ لوح غریب عوام ان کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں،ایک سروے کے دوران اہل علاقہ عمران شہزاد نوید افضل ،عمران علی ساکن فیصل ٹاون جلالہ اور دیگر لوگوں نے بتایاکہ نئے کنکشن کے حصول کے لئے واپڈا آفس جاتے ہیں تو ایک ایک میٹر کے لئے پچیس پچیس ہزار رشوت طلب کرتے ہیں ،نیز پرانے میٹر کی تبدیلی جو کہ حکومتی پالیسی کا حصہ ہے کے لئے بھی تین تین ہزار روپے کی رشوت طلب کی جاتی ہے اور اگر یہ رشوت نہ دی جائے تو کام کروانا مشکل ہو جاتا ہے ،دوسری طرف واپڈا انظامیہ کا موقف ہے کہ جو سرکاری فیس بنتی ہے وہ صارف سے وصول کی جاتی ہے،اور محکمہ میں جو رشوت خور ملازم سر گرم تھے انکو برطرف بھی کر دیا گیا ہے  اہل علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کی طرف توجہ دیں تاکہ ٹیکسلا واپڈا آفس میں رشوت خوری کا خاتمہ ہو سکے ۔
ٹیکسلا:نیا پاکستان، پرانا انداز واپڈا افسران کی من مانیاں عروج پر عوام پریشان Reviewed by Voice of Taxila News on 21:40:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.