ٹیکسلا: عید الاضحی کی آمد ، کارروباری مراکز میں تجاوات میں اضافہ ہوگیا،
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/رپورٹ مظہرحسین)عید الاضحی کی آمد ، کارروباری مراکز میں تجاوات میں اضافہ ہوگیا، رش کیوجہ
سے دکانیں رات گئے تک کھلی رہنے لگیں، تفصیلات کے مطابق عید الاضحی قریب
آتے ہی کارروباری مراکز میں تجاوزات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ،چھابہ
فروشوں اور ریڑھی بانوں کی تعداد بڑھ گئی، شام کے اوقات میں تجاوزات کی وجہ
سے ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور اس دوران شہریوں کیلئے
پیدل چلنا تک محال ہو چکا ہے۔مغل مارکیٹ ،نواب آباد بازار، مین بازار مکمل
طور پر تجاوزات سے بھر گئے ہیں‘ دکان داروں نے اپنا سامان فٹ پاتھ سمیت
سڑکوں پر سجا رکھا ہے جبکہ رہی سہی کسر سٹالز ہولڈرز اور ریڑھی بانوں نے
اٹھا رکھی ہے۔ اس کے علاوہ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے فٹ پاتھوں پر
باقاعدہ کرائے کی مد میں لوگوں کو ٹھیلے کی جگہ مہیا کر رکھی ہے پلازوں کی
راہداریوں میں دکان داروں نے اپنا سامان رکھا ہوا ہے بلکہ آگے سٹال ہولڈرز
کو بھی بٹھا رکھا ہے۔ نواب آباد بازار میں تجاوزات اور جابجا کھڑی ریڑھیوں
کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔ دکان داروں نے
پختہ تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، میونسپل کمیٹی کا عملہ اس تجاوزات کے خاتمہ
میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ اور کبھی کبھار آپریشن کے نام پر خانہ
پری اور کاغذی کاروائی کی جاتی ہے مگر پھر سے وہی صورتحال ہوتی ہے ۔فیصل
شہید روڈ ،مغل مارکیٹ ،بڑی پھاٹک ،چھوٹی پھاٹک ریلوے روڈ ،نہر سٹاپ ،جمیل
آباد ،نواب آبا د کے مقام پر ریڑھی والوں کے غیرقانونی قبضوں کی وجہ سے
ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں نے سی پی او راولپنڈی سمیت
اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ علاقوں کا دورہ کریں ار غیر
قانونی طریقوں سے قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کریں
تاکہ شہری بغیر کسی خوف و خطر کے خریداری کر سکیں
ٹیکسلا: عید الاضحی کی آمد ، کارروباری مراکز میں تجاوات میں اضافہ ہوگیا،
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:13:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:13:00
Rating:


No comments: