ٹیکسلا :این اے 35 محلہ فاروق اعظم 11 نمبر گلی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ، گلی کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس ) این اے 35 محلہ فاروق اعظم 11 نمبر گلی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ، گلی کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے،مکین پریشان ،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلاکےاین اے 35 محلہ فاروق اعظم 11 نمبر گلی نزد علامہ اقبال سکول کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، کافی عرصہ پہلے بنائی گئی گلی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور نالیوں کی حالت ایسی ہے کہ پانی ساری گلی میں پھیلا رہتا ہے ،جس کی وجہ سے ایک طرف پیدل چلنا محال ہو گیا ہے دوسرابدبو کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ، اہل علاقہ اس گندے پانی اور بدبو کی وجہ سے شدید پریشان ہیں اور اپنی سیاسی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارہ ان کو اس مشکل سے نکالاجائے یاد رہے کہ اس علاقہ سے مسلم لیگ ن کے امید وار ملک محمود کونسلر منتخب ہو ئے ہیں
ٹیکسلا :این اے 35 محلہ فاروق اعظم 11 نمبر گلی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ، گلی کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:22:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:22:00
Rating:


No comments: