Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : ملک بھر کی طرح ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی جشن عید میلاد النبی ؐوعقیدت و احترام سے منایا گیا


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس) ملک بھر کی طرح ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی جشن عید میلاد النبی ؐوعقیدت و احترام سے منایا گیا،ٹیکسلا اور نواحی علاقوں ، گوہدو ، عثمان کھٹڑ ، اور چھوٹے بڑے دیہاتوں میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے چھو ٹےبڑے جلوس منعقد ہوئے ، شرکا ء میں بچوں کی بہت بڑی تعداد شامل تھی ،ہاتھوں میں سبز پر چم اور زبان پر یا رسول اللہ ؐ کی صدائیں لگاتے نوجوان جھوم جھوم کر نبی آخر الزماں کی ثنا ء خوانی کر رہے تھے،واہ کینٹ میںمرکزی سیرت کمیٹی و شعبہ ویلفیئر پی او ایف واہ کینٹ کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلو س میلاد چوک سے شروع ہوا ،  جلوس میں پی او ایف فیکٹری کےملازمین کےمختلف گروپس ، کے علاوہ گردونواح کی مساجد ، سکولز و کلاجز ،تحریک منہاج القرآن اور فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے دستےشامل ہوئے  جنکی تعداد150سے اوپر تھی ، مرکزی جلوس میلاد چوک سے شروع ہوا جو مال روڈ سے ہوتا ہوا انوار چوک سے گزرتا ہو ا اما م بارگاہ کے قریب اختتام پذیر ہوا جہاں محمد دانیا ل انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورز اور ادارہ حسینہ ؑ کی جانب سے جلوس کے شرکا ء کو ویلکم کیا گیا اور چائے سے جلوس شرکاء کی خاطر کی گئ جلوس میں موجود نعت خوانوں نے نعتیں سنائیں جس پر انہیں محمد دانیال ٹریولز کی جانب سے ٹرافیاں دی گئیں ،  انوار چوک کے علاوہ مین گیٹ کے پاس امن کمیٹی کے اراکین نے بھی جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لئے استقبالیہ کیمپ لگا رکھا تھا جہاں سر پرست امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا قاضی محمد ادریس اور انکے رفقاء نے جلوس میں شامل علماء کرام اور ڈی آئی سی آر کو خصوصی شیلڈز پیش کیں، میلاد چوک میں انتظامیہ کی جانب سے واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے اس کے علاوہ میلاد چوک پر ڈرون کیمروں سے بھی جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی کی گئی جلوس ختم ہونےتک جانے والے تما م راستوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔
ٹیکسلا : ملک بھر کی طرح ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی جشن عید میلاد النبی ؐوعقیدت و احترام سے منایا گیا Reviewed by Voice of Taxila News on 17:09:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.