شہدائے اے پی ایس پشاور کی دوسری برسی :دی فاؤنڈرسکول سسٹم کےزیرِاہتمام پُروقار تقریب
احاطہ (وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس) دی فاؤنڈرزسکول ایجوکیشنل سسٹم کے زیر اہتمام شہدائے اے پی ایس پشاور کی دوسری برسی کی تقریب منعقد ، ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان سمیت شہدا کی فیملیز کی شرکت، تفصیلات کے مطابق دی فاؤنڈرز ایجوکیشنل سسٹم و پری کیڈٹ سکول احاطہ میں دی فاؤنڈرزسکول اور گندھارا یوتھ فورم ٹیکسلا کے زیر اہتمام شہدائے اے پی ایس پشاور کی دوسری برسی کے سلسلے میں تقر یب منعقدہ ہوئی، جس میں ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان سمیت شہدا کی فیملیز ، طلبہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ، ننھے بچوں نے ہاتھوں میں معصوم شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے پلے کارڈز اٹھا رکے تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائےاور تمام صوبوں میں برابری کی بنیاد پر آپریشن کرنا چائیے نہ کہ صرف سندھ اور بلوچستان میں، اے پی ایس پشاور کے شہداء بچوں کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اس کے علاوہ تقریب سےڈاکٹر سید اسد علی ، محمد ادریس، شہید بریگیڈئرحسین کی والدہ درشہور،ادیب زاہدالحسن چغتائی، شہداء فاؤنڈیشن کے صدر عابد رضا علوی،چیئرمین پرنم آرٹ کونسل آغاسید عظمت نقوی، محمود علی نقی ،طاہر درانی، شاہانہ انجم اور میزبان تقریب جناب عطاالرحمن چوہدری نے خطاب کیا، جبکہ تقریب میں دیگر مہمان گرامی میں اجمل خان تنولی، ملک ایاز محمود، چوہدری ظہیر حطار،میڈم سعیدہ رحمن، عاطف عزیز حقانی، فاران شاہد، ملک منیر، مرتضیٰ بنگش،امجد خان، حاجی جان محمد کویتی،حاجی حنیف صاحب بھی موجود تھے،جناب عطاالرحمن چوہدری صاحب نے اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سے آئے اے پی ایس کے شہدا کےبچوں کے والدین شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے یہاں تشریف لا کر ہمیں عزت بخشی ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں ویڈیو گرافی کی خدمات عدیل مہیش(ویڈیو لنک پروڈکشن ) نے اعزازی طورپر انجام دی۔

Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:53:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:53:00
Rating:

No comments: