پشاور میں موٹر وے بائی پاس پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا
پشاور(وائس آف ٹیکسلا/مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں 2گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکا ، موٹر وے بائی پاس کے قریب پولیس کی گاڑی کو نشنانہ بنایا گیا ہے ۔ایکسپریس
نیوز کے مطابق صبح حیات آباد کارخانو مارکیٹ کے سامنے منی بس کے قریب
دھماکے کے بعداب موٹر وے بائی پاس کے قریب ایک اور دھماکا کیا گیا ہے جس
میں ڈی ایس پی چمکنی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ذرائع
کا کہنا ہے کہ دھما کا ڈی ایس پی چمکنی کی گاڑی کے قریب ہوا تاہم اس میں
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں روانہ کر
دی گئی ہیں ۔ دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
پشاور میں موٹر وے بائی پاس پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا
Reviewed by Voice of Taxila News
on
12:56:00
Rating:

No comments: