خانپور : گاؤں کھوئی ناڑامیں بجلی کا شارٹ سرکٹ دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جانبحق
خانپور (وائس آف ٹیکسلا /رپورٹر حافظ اسید اختر)گاؤں کھوئی ناڑا ، بجلی کا شارٹ سرکٹ 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جانبحق ،تفصیلات کے مطابق خانپور کے نواحی گاؤ ں کھوئی نا ڑا، نزد الفرقان پبلک سکول کے رہائشی ظہیر شاہ کی والدہ سمیت دو بچے بجلی کر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جانبحق ہو گئے ، گزشتہ رات ظہیر شاہ کے بچے اوروالدہ کمرے میں سو رہے تھے کہ اچانک بجلی کا شارٹ سرکٹ ہو گیا، جس کے نتیجے میں الیکڑونک آلات میں آگ لگ گئی اور فریج کی گیس بھی خارج ہو نا شروع ہو گئی ، جس کی وجہ سے تینوں افراد جن میں اماں کبرا بی بی عمر (ساٹھ سال ) بچہ مہدی حسن ، عمر ( بارہ سال ) اور بچی حرا بی بی ( پندرہ سال ) دم گھٹنے کی وجہ سے دم توڑ گئے، جن کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ مورخہ 26 کو کھوئی ناڑا میں ادا کردی گئی ، معصوم بچوں کی اندوناک موت پر ہر آنکھ اشبار تھی
،
خانپور : گاؤں کھوئی ناڑامیں بجلی کا شارٹ سرکٹ دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جانبحق
Reviewed by SKY IRAQ
on
17:00:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
17:00:00
Rating:


No comments: