لاہور: وزیراعظم محمد نواز شریف کا خصوصی طیارہ پاکستان کی حدود میںداخل ہوگیا ہے
لاہور(وائس آف ٹیکسلا/مانیٹرنگ ڈسک):وزیراعظم محمد نواز شریف کا خصوصی طیارہ پاکستان کی حدود میںداخل ہوگیا ہے،وزیراعظم ایئرپورٹ سے جاتی امرا جائینگے،وزیراعظم کولینے کیلئے ایئیرپورٹ پر ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف ایئرپورٹ پراپنے بھائی وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کرینگے۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،راجہ ظفرالحق،خواجہ سعد رفیق،گورنرپنجاب سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود ہونگے۔وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ایئرپورٹ سے رائے ونڈ تک فلائنگ اسکواڈ تعینات کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلائنگ اسکواڈ میں 2200اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔اسی طرح ایئرپورٹ کے اطراف میں 1800پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم کے استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی جاتی امرا پہنچ گئی ہے۔ایئرپورٹ تا جاتی امرا وزیراعظم کے استقبال کے حوالے سے بینرز بھی لگا دیے گئے ہیں،نواز شریف کی رہائشگاہ کے مین گیٹ پر لائٹنگ بھی کی گئی ہے۔واضح رہے وزیراعظم نوازشریف48 دن بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔ڈاکٹروں نے انہیں دو روز قبل سفر کی اجازت دی
لاہور: وزیراعظم محمد نواز شریف کا خصوصی طیارہ پاکستان کی حدود میںداخل ہوگیا ہے
Reviewed by SKY IRAQ
on
19:48:00
Rating:
No comments: