Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: نواحی گاؤں گوہدو ، ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے والے نوجوان کو سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا


ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس ) نواحی گاؤں گوہدو ، ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے والے نوجوان کو سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گوہدو کے رہائشی نوجوان ڈرائیور ساجد محمود کشمیری ولد صادق کشمیری جو کہ ٹرک لوڈ کر کے آرہا تھا، سوہاوا کے قریب اچانک اس کی گاڑی کی بریک فیل ہو گئے ، جب گاڑی کنٹرول میں نہ رہی تو نوجوان ڈرائیور نے جان بچانے کی خاطر چلتی گاڑی سے چلانگ لگا دی لیکن بد قسمتی سے اس کا سر کسی پتھر سے ٹکرانے کے باعث نوجوان شدید زخمی ہو گیا ، گاڑی روڈ پر کھڑی دوسری گاڑی سے ٹکرائی جس کی وجہ سے دو اور لوگ کچلے گئے،مرحوم ساجی کے سراور پاوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ، زخمی حالت میں جب کمپلیکس ہسپتال راولپنڈی پہنچایا گیا تو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ساجد محمود جان کی بازی ہا ر گیا ، جس کو اہل علاقہ اور سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیاجنازے میں چئیرمین یونین کونسل گھڑی افغاناں جناب ملک داؤد سمیت علاقہ کی معزز شخصیت نے شرکت کی اور مرحوم کے دعائے مغفرت کی۔، 
ٹیکسلا: نواحی گاؤں گوہدو ، ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے والے نوجوان کو سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا Reviewed by SKY IRAQ on 03:50:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.