ٹیکسلا: عبد الستار اید ھی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے، جونیئر عبدالستار ایدھی
ٹیکسلا ( وائس آف ٹیکسلا) عبد الستار اید ھی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے مشن جارہی و سارہی
رہے گا سید محمود علی نقی اور آغا عظمت کے تاریخی استقبال کرنے پر شکر گزار ہوں اہلیان ٹیکسلا سے محبتیں سمیٹ کر جا رہا ہوں ہر شخص روزانہ ایک روپے ایدھی فاونڈیشن کے لیے امداد کرئے۔ان خیالات کا اظہار عبد الستار ایدھی کے پوتے جونیئرعبدالستار ایدھی نے پرُنم آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دربارصندور ی شہید ٹیکسلا میں عبد الستار اید ھی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں نظامت کے فرائض آغا سید عظمت نقوی نے سر انجام دئیے جبکہ گندھارا یوتھ فورم کے صدر سید محمود علی نقی اور ایدھی فاونڈیشن کے سابق سر کل چیف عتیق عالم خان نے بطور مہمان اعزاز تقریب میں شرکت کی اور ایدھی مرحوم کی خدمات پر روشی ڈالی ، اس پروگرام کے میڈیاپارٹنر وائس آف ٹیکسلا اور جناح ٹی وی تھے،نعت خواں عبدا لرحمان اور سید اصغر عباس نے حضور کائنات کی ثناء بیان کی، معروف شعراء غلام شبیر اشکی،شاکر علی شاکر،استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد تسکین فتح علی خان،نے ایدھی صا حب کی یاد میں اپنا منظوم پیش کیا۔ سجادہ نشین صاحبزادہ پیر شیخ خالد محمود اور طارق سرور اعوان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کالم نگار زین السلام، واہ کلچر ل فورم کے وائس چئیرمین خالد نصیر،ممبر بلدیہ ٹیکسلا سید سر فراز حسین شاہ،سید تصور عباس،حاجی عمر فاروق گجر،(وائس آف ٹیکسلا اور جناح ٹی وی کے ایڈمن، سید قمر عباس) اید ھی سینٹر ٹیکسلا کے کارکنوں سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی جو نئیر ایدھی کی ٹیکسلا آمد پر شاندار استقبال کیاگیاپھولوں کی پیتاں نچھاور کی گئیں شہریوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ایدھی مرحوم کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں تقریب کے بعد ستار ایدھی نے ایدھی سینٹر ٹیکسلا کا دورہ کیا اور سینٹر کے دیگر معما لات کا مطالعہ کیا۔
ٹیکسلا: عبد الستار اید ھی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے، جونیئر عبدالستار ایدھی
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:41:00
Rating:
No comments: