Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا :اعوان کونسل آف پاکستان کا مشاورتی اجلاس ۔اہم فیصلے کئے گئے ،


ٹیکسلا ( وائس آف ٹیکسلا / بلال احمد)⁠⁠⁠اعوان کونسل آف پاکستان کا مشاورتی اجلاس ۔اہم فیصلے کئے گئے ، تفصیلات کے مطابق اعوان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس کی صدارت غلام مصطفی ملک نے کی ، لیکن انہوں نے اس وقت کرسی صدارت چھوڑ دی جب اجلاس میں ادارہ تحقیق الاعوان کے جنرل سیکرٹری جناب شوکت محمود اعوان تشریف لے آئے ۔غلام مصطفٰی ملک نے کہا کہ بزرگوں کا احترام ہم پر فرض ہے ، ہم اپنی برادری کو یہی شعور دے رہے ہیں کہ اعوان ، نام سے نہیں عملی اقدامات سے پہچانا جاتا ہے انہوں نےکہا کہ اعوان کونسل پر برادری کا بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا اعتراف ہے کہ اب اعوان بڑے ناموں کی بجائے کاموں کو دیکھتے ہیں ، اعوان کونسل برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی ،.انہوں نے کہا کہ ہر اعوان ماہ رمضان میں ایک کپڑوں کا جوڑا اپنے رشتہ دار یا پڑوسی کو ہدیہ کرے ، ہر اعوان اپنی وسعت اور استطاعت کے مطابق رمضان کریم میں کم از کم دس افراد کو مسجد یا گھر میں افطاری کرائے ، انہوں نے کہا کہ وہ رمضان کے بعد چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے ،اور کونسل کا پیغام اور منشور ہر اعوان تک پہنچایا جائے گا ۔جناب شوکت محمود اعوان نے کہا کہ جذبہ ہی راہیں متعین کرتا ہے ، ہم نے برادری کو شناخت دی اب آپ لوگوں کا فرض ہے کہ ہمارے مشن کو آگے بڑھائیں ، اور میں محسوس کر رہا ہوں کہ اعوان کونسل کی ٹیم یہ فریضہ بخوبی انجام دے گی ، ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں .اعوان کونسل سندھوتی کے کوآرڈینیٹر مدثر محمود زاہدی نے کہا کہ اعوان کونسل خدمت کا ایک نیا ایجنڈا لے کر میدان میں آئی ہے ، ہم تعلیم ،صحت اور انصاف میں برادری کی معاونت کریں گے .بھیٹک اعوان آباد سے کونسل کے راہنما قاری غلام مصطفےٰ اعوان نے کہا کہ کونسل کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ، اعوانوں کو اب متحد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا .اعوان کونسل اسلام آباد کے راہنما ملک شکیل اعوان نے کہا کہ اعوان کونسل نے برادری کو نئی پہچان دی ہے ، ہر میدان میں کونسل کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے .اعوان کونسل کے مرکزی رابطہ آفیسر ملک بلال احمد اعوان نے کہا کہ اعوان ایکبرادری ،قبیلہ اور قوم کا نام ہی نہیں درخشاں ماضی کا سنہری باب بھی ہیں ، اعوان کونسل کھویا ہوا مقام بحال کرا کر دم لے گی ۔
ٹیکسلا :اعوان کونسل آف پاکستان کا مشاورتی اجلاس ۔اہم فیصلے کئے گئے ، Reviewed by SKY IRAQ on 16:09:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.