ٹیکسلا : بجلی کی بندش کی وجہ سے روڈ بلاک کرنےاورپولیس کے خلاف نعر بازی کرنے پرپاکستان مسلم لیگ کے کونسلر شیخ ساجدکے خلاف مقدمہ درج
ٹیکسلا(
وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس ) بجلی کی بندش کی وجہ سے روڈ بلاک کرنےاورپولیس کے خلاف نعر ےبازی کرنے پرپاکستان مسلم لیگ کے کونسلر شیخ ساجدکے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے
مطابق محلہ منظورآباد کا مین ٹرانسفارمر 3روز سے واپڈاانتظامیہ کی نااہلی
کی وجہ سے جلا پڑا ہے ، جس سے اس پاک مہینہ رمضان مین روزہ داروں کو
پریشانی کا سامنا ہے، اہل محلہ کی طرف سے واپڈا کو بارہاتوجہ دلانے کے
باوجود کوئی حل نہ نکل سکا ، آخرکا ر نو منتخب ممبر مسلم لیگ ن کے کونسلر
شیخ ساجد محمود اور اہل علاقہ نے اپنی حکومت ،پنجاب پولیس اور واپڈا کے
خلاف دلیرانہ انداز میں چوک سرائے کالا ٹیکسلا عوام کی مدد سے بند
کرکےبھرپور نعرہ بازی کی ،پاکستان مسلم لیگ کے کونسلر شیخ ساجدکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، وائس آف ٹیکسلا زرائع کے مطابق محلہ منظورآباد
ملحقہ چوک سرائے کالا ٹیکسلا میں بجلی کی بندش کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے
ہوئے ، ٹھیکدار حاجی شیخ ساجد محمود ممبر بلدیہ ٹیکسلا نے اپنے جذبات میں
قابو نہ رکھتے ہوئے پنجاب پولیس مردہ باد اور واپڈا مردہ باد کے با ہمت
نعرے لگائے ، پو لیس انتظامیہ نے راستہ کھولوانے کی نا کام کوشش کی اور
عوام پر لاٹھی چارج کیا جس سے کافی لوگ زخمی ہوئے ، اور لوگوں میں غم و غصہ
اس قدر شدید تھا کہ انہوں نے پولیس کی زیادتی پر پولیس پر جوابی پتھراو
کیا اور گندے انڈے برسانا شروع کردئیے پھر معززین علاقہ اور واپڈا
انتظامیہ کی جلد بجلی بحالی کے وعدے پر احتجاج ختم کرکے دو صوبوں کو ملانے
والی شاہراہ کھول دی گئی ،
ٹیکسلا : بجلی کی بندش کی وجہ سے روڈ بلاک کرنےاورپولیس کے خلاف نعر بازی کرنے پرپاکستان مسلم لیگ کے کونسلر شیخ ساجدکے خلاف مقدمہ درج
Reviewed by SKY IRAQ
on
03:20:00
Rating:
No comments: