فتح جنگ: ٹریفک پولیس کی عیدی مہم عروج پر، رقم کم ملنے پر ٹریفک اہلکار آپےسے باہر ڈرائیورکو گالم گلو چ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فتح جنگ (وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس)فتح جنگ ٹریفک پولیس کی عیدی مہم عروج پرپہنچ گئی مہنگائی کے ساتھ رشوت کے ریٹ بھی بڑھ گئے بھتے کی رقم کم ملنے پر ٹریفک اہلکار آپے سے باہر ڈرائیور اور ہیلپر کو گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا موقع پر موجود لوگوں نے روڈ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا عوامی حلقوں کا کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فتح جنگ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ٹرالر نمبری (ایل ٹی جی )398 کو روکا اور رشوت طلب کی قادر حسین نامی ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو 200روپے رشوت دی اہلکار نے 500روپے کا مطالبہ کیا ڈرائیور نے کہا کہ 500روپے بہت زیادہ ہے 200روپے لے لو جس پر ٹریفک پولیس کا اہلکار آپے سے باہر ہو گیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے ڈرائیور اور ہیلپر کو گاڑی سے اتار کر تشدد کیا اور 500روپے کی چالان چٹ بھی تھما دی ڈرائیور اور ہیلپر کے احتجاج پر موقع پر موجود لوگوں نے روڈ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا ایس ایچ او مظہر حسین شاہ نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کر نے والوں کو پرامن طور پر منتشر کر دیا اور ٹریفک کو رواں دواں کر دیا عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
فتح جنگ: ٹریفک پولیس کی عیدی مہم عروج پر، رقم کم ملنے پر ٹریفک اہلکار آپےسے باہر ڈرائیورکو گالم گلو چ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:13:00
Rating:
No comments: