Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

فتح جنگ : فتح جنگ ایس ایچ او تھانہ باہتر کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب مہم 3کلو سے زائد چر س اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ملزمان گرفتار


فتح جنگ (وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس) فتح جنگ ایس ایچ او تھانہ باہتر کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب مہم 3کلو سے زائد چر س اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج عوامی حلقوں کا ایس ایچ او حیات خان نیازی کو خراج تحسین۔ ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی چوہدری آصف مسعود کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او حیات خان نیازی نے چارج سنبھالتے ہی علی الصبح پو لیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ باہتر کے گاؤں پیروشاہی میں چھاپہ مار کر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث احمد خان ولد امانت خان اور اُس کے بیٹے بلال احمد ولد احمد خان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 3 کلو تین سو گرام چرس اور ایک عدد پسٹل برآمد کر کے دو نوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمات درج کر لیئے ایس ایچ او حیات خان نیازی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افسرانِ بالاکے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی منشیات کے خلاف کامیاب مہم پر عوامی حلقوں نے تھانہ باہتر پو لیس کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُمیدظاہر کی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے باہتر پولیس اپنی بھر پور جدو جہد جاری رکھے گی

فتح جنگ : فتح جنگ ایس ایچ او تھانہ باہتر کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب مہم 3کلو سے زائد چر س اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ملزمان گرفتار Reviewed by SKY IRAQ on 23:08:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.