Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

فتح جنگ: کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کاالمناک حادثہ ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے


فتح جنگ(وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس)فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے 3زخمیوں کی حالت تشویشناک علاج معالجہ کیلئے راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر جعفرکے قریب کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس ویگن نمبری، کے ٹی سی 3631مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک نمبر ی آئی ڈی ایس2983سے جا ٹکرا ئی حادثے کے نتیجے میں ویگن اور مزدا ٹرک کے ڈرائیور حبیب اللہ سکنہ کوہاٹ، خلیل نواز سکنہ بنوں اور ریحانہ بی بی نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش ناقابل شناخت ہو گئی حادثے میں جواد حسین ولد شبیر سکنہ کوہاٹ،انجم حمید اور اس کی بیٹی عطوبہ انجم سکنہ کسراں،فیروزہ دختر شبیر حسین کوہاٹ،خدابخش ولد غلام صادق سکنہ کھرالہ، اعظم خان ولد رستم سکنہ کھنڈہ،ظفر اقبال ولد اولیا ء سکنہ جعفر، لیاقت سکنہ سیالکوٹ اور حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون ریحانہ بی بی کا بیٹا نادر شدید زخمی ہو گئے 6 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے تھانہ فتح جنگ کے سب انسپکٹر راجہ خلیق احمد نے ضابطے کی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں
فتح جنگ: کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کاالمناک حادثہ ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے Reviewed by SKY IRAQ on 04:37:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.