واہ کینٹ: پی او ایف انتظامیہ نے سنٹرل لائبریری واہ کینٹ میں تین روزہ کتاب میلہ کا اہتمام کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے افتتاح کیا
واہ کینٹ ( وائس آف ٹیکسلا )پی او ایف انتظامیہ نے سنٹرل لائبریری واہ کینٹ میں تین روزہ کتاب میلہ کا اہتمام کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے ربن کاٹ کر کتاب میلہ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر پی او ایف بورڈ ممبران پیٹرن سنٹرل لائبریری محمد آصف خان ، پی اوایف کے سینئر افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میلہ کا مقصد عوام بالخصوص طلباء و طالبات کو کتب بینی کی طرف راغب کرنا ہے ۔ انھوں نے اس موقع پر طلباء پر زوردیا کہ اس کتاب میلہ سے بھرپور استفادہ کریں ۔یہ کتاب میلہ 26مئی 2016تک جاری رہے گا۔
Report By ( ڈاکٹر سید صابر علی )
واہ کینٹ: پی او ایف انتظامیہ نے سنٹرل لائبریری واہ کینٹ میں تین روزہ کتاب میلہ کا اہتمام کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے افتتاح کیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
15:27:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
15:27:00
Rating:

No comments: