Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : لین دین کا تنازعہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان موقع سے فرار


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی سے) لین دین کا تنازعہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا
ملزمان موقع سے فرار تھانہ ٹیکسلا پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے متعدد مقامت پر چھاپے۔تفصیلات کے مطابق محلہ پڑی ٹیکسلا کے رہائشی وسیم اختر کے ساتھ فون پر لین دین پر تلخی ہوئی جس کے بعد شہباز ، علمبردار ،اور اشتیاق نامی افراد اسکے گھر پہنچ گئے ، وسیم اختر کو گھر سے باہر بلایا اور لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کی بارش کردی ،جس سے وسیم اختر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال متقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور راستے میں نہی دم توڑ گیا۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی،جبکہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف زیر دفعہ302/34 کے تحت مقدمہ درج کر کےملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے،پولیس چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ابھی تک کسی ملزم کوگرفتار نہ کرسکی،وسیم اختر کے قتل کے بعد علاقہ میں خوف کی فضاء پھیل گئی۔اہل علاقہ اور مقتول کے لواحقین نےپولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،وسیم اختر کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ٹیکسلا کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔
ٹیکسلا : لین دین کا تنازعہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان موقع سے فرار Reviewed by SKY IRAQ on 01:26:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.